نُورِ ہدایت

by Other Authors

Page 849 of 1207

نُورِ ہدایت — Page 849

ناقابل برداشت بوجھ ڈال رہے تھے نکال باہر کرے گی۔اس زمانہ میں دنیا کے تمام ممالک بادشاہتوں کو توڑ رہے ہیں یا ان کو ناکارہ بنا رہے ہیں اور یہ ایک ایسی بات ہے جس کی پہلے زمانہ میں کوئی مثال ہی نہیں ملتی۔(2) دوسرے معنے اس آیت کے یہ ہیں کہ مولویوں ، پادریوں اور پنڈتوں کے دباؤ سے لوگ آزاد ہوجائیں گے۔3) تیسرے معنے اثقال کے ظاہری زمین کے لحاظ سے یہ بنیں گے کہ زمین میں سے قسم قسم کی کانیں نکل آئیں گی۔چنانچہ۔۔۔ہر شخص دیکھ سکتا ہے کہ زمین نے آج اپنے بوجھ باہر نکال کر پھینک دیتے ہیں۔4) آثار قدیمہ جو زمین میں چھپے پڑے تھے وہ بھی اثقال تھے اور امانت کا رنگ رکھتے تھے جسے زمین نے اپنے پیٹ میں دبایا ہوا تھا مگر آج یہ اثقال بھی باہر نکل رہے ہیں۔۔۔۔آج محکمہ آثار قدیمہ زمین کو کھود کر ان تمام شہروں کو باہر نکال رہا ہے اور کئی قسم کی پرانی تہذیبوں کا لوگوں کو علم حاصل ہو رہا ہے۔۔۔۔بلکہ اور تو اور مردے بھی باہر نکالے جا رہے ہیں اور عجائب گھروں میں لوگ ان کا تماشہ دیکھتے ہیں۔غرض زمین کے نیچے جو چیزیں دبی ہوئی تھیں زمین نے اُن کا بوجھ محسوس کیا اور اس نے ان تمام چیزوں کو باہر نکال دیا۔5) اگر ارض سے اہل ارض مراد لئے جائیں تو اخرجَتِ الْأَرْضُ أَثْقَالَهَا کے یہ معنی ہوں گے کہ عیاشی ، آزادی اور لامذہبی وغیرہ کے وہ خیالات جن کو پہلے زمانہ میں لوگ اپنے سینوں میں دبا کر رکھتے تھے اور ڈرتے تھے کہ اگر ہم نے ان خیالات کو ظاہر کیا تو گدی سے ہماری زبان کھینچ لی جائے گی علی الاعلان ظاہر کریں گے۔ان کے متعلق کتابیں لکھیں گے اور لوگوں سے بحثیں کریں گے کہ صحیح خیالات یہی ہیں تمہیں بھی اپنے سابق خیالات میں تبدیلی پیدا کرنی چاہیئے۔6 چھٹے معنے یہ ہیں کہ اُس زمانہ میں سائنس کی ایجادات کثرت سے ہوں گی اور زمین اپنے چھپے ہوئے راز نکال کر رکھ دے گی۔ہم دیکھتے ہیں کہ یہ علامت بھی اس زمانہ میں نمایاں طور پر 849