نُورِ ہدایت — Page 731
تیسرے معنے اس کے یہ ہیں کہ آبخورے چشموں کے پاس دھرے ہوں گے۔اس آیت میں مسلمانوں کے قرب الہی اور ان کی سخاوت اور فیاضی کا ذکر کیا گیا ہے۔آبخورے اُن کے پاس رکھے جائیں گئے کا ایک اشارہ اُن کے بھرے ہوئے ہونے کی طرف ہے۔پس اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو اپنے انعامات کا جام لبالب پلائے گا اور ہر وقت پلائے گا۔اور دوسرا مطلب یہ ہے کہ مومن فضل و احسان کے جام بھر کر اپنے پاس رکھیں گے تا جو آئے اُسے پلائیں۔وہ علوم آسمانی کے جام بھر بھر کر لوگوں کے سامنے پیش کریں گے اور کہیں گے لو جی یہ آبخورے پی لو۔دوسرے معنے اس سے یہ نکلتے ہیں کہ آبخورے مومنوں کے پاس ہی رکھے ہوں گے۔یعنی علوم آسمانی کا حصول ان کے لئے آسان کر دیا جائے گا۔ادنی کوشش سے وہ رُوح کی پیاس بجھا سکیں گے۔تیسرے معنے اس کے یہ ہیں کہ آبخورے چشموں کے پاس دھرے ہوں گے۔یعنی دعوتِ عامہ ہوگی جو چاہے پئے۔گویا:۔اول۔اُن کے سینوں کو علوم آسمانی سے پُر کیا جائے گا۔دوم۔اُن کا علم اور عرفان لوگوں کے لئے اس قدر وسیع ہوگا کہ کسی کو مانگنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔سوم۔وہ آبخوروں کو بھر بھر کر رکھتے چلے جائیں گے اور لوگوں سے کہیں گے آؤ اور پی لو۔چہارم۔اُن کے لئے آسمانی علوم کا حصول آسان کر دیا جائے گا۔پنجم۔ان کے فیوض کا دروازہ ہر ایک کے لئے گھلا ہوگا جو چاہے اس سے فائدہ اُٹھائے۔وَلَمَارِقُ مَصْفُوقَةٌ ا نمارق تموی اور موقہ کی جمع ہے اور یہ لفظ تینوں طرح آجاتا ہے۔نمرق۔ترقی اور يمرى تمارق اُن چھوٹے چھوٹے تکیوں کو کہا جاتا ہے جو ٹیک لگانے کے لئے پیچھے رکھے جاتے ہیں (اقرب) ایک گاؤ تکیہ ہوتا ہے جو متمدن ممالک میں صرف وہاں لگاتے ہیں 731