نُورِ ہدایت

by Other Authors

Page 511 of 1207

نُورِ ہدایت — Page 511

وَيُنْذِرَ الَّذِينَ قَالُوا اتَّخَذَ اللَّهُ وَلَدًا یہ آیت بتلاتی ہے کہ قوم دجال کون ہے۔مَا لَهُمْ بِهِ مِنْ عِلْمٍ وَلَا لِأَبَاءِ هِمْ (ضمیمه اخبار بدر قادیان 10 مارچ 1910ء صفحہ 155) یہ قوم بڑی سائنسدان بن گئی۔ہر بات پر دلیل پیش کرتی ہے۔مگر اپنے مذہب کے متعلق صاف اقرار کرتے ہیں کہ مسیح کے ابن خدا ہونے اور تثلیث، کفارہ وغیرہ کے واسطے دلیل کوئی نہیں۔قرآن شریف نے پہلے سے پیشگوئی کی ہے کہ یہ ایسا کہیں گے۔أَفْوَاهِهِمْ : منہ سے نکلتی ہے۔دل سے نہیں نکلتی۔دل جانتے ہیں کہ یہ بے دلیل بات ہے صحیح نہیں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کشف میں اس قوم کا جاہ و حشم دکھایا گیا جس سے آپ کو غم ہوا کہ اتنی بڑی بظاہر معر: زقوم اسلام کی نعمت سے بے نصیب رہے گی۔تو ان کی وجاہت کتنوں کو اسلام سے مرتد کر دے گی۔اس پر خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ سب اشیاء عارضی اور زمینی ہیں۔( ضمیمه اخبار بدر قادیان 10 / مارچ 1910، صفحه 155) حضرت خلیفۃالمسیح الثانی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : قيما۔۔الخ (1) وہ بطور داروغہ کے ہے پچھلی کتابوں پر تاکہ ان کی غلطیوں کو ڈور کرے(2) نیز داروغہ ہے آئندہ زمانے کے لوگوں پر کیونکہ انہیں ان اعمال کی اطلاع دیتی ہے جو انہیں کرنے چاہئیں۔لغت میں قیمُ الْآمر کے معنے متولی کے لکھے ہیں۔یعنی قیم الآمر وہ ہے جس کے سپرد نگرانی اور تربیت ہو۔ان معنوں کے رو سے آیت کے یہ معنے ہوں گے کہ یہ کتاب آنے والے لوگوں کے لئے مربی ہے اور پہلوں کے لئے نگران۔ليُنْذِرَ بَأْسًا شَدِيدًا - عربی زبان میں بوش کے معنے تنگی اور فقر کے ہوتے ہیں 511