نُورِ ہدایت

by Other Authors

Page 392 of 1207

نُورِ ہدایت — Page 392

کے لئے کوشش کا بھی حکم ہے۔فرمایا کہ صراط مستقیم پر چلنے کے لئے نور کی ضرورت ہے اور نُور اللہ تعالیٰ، اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن کریم سے حاصل ہوگا اور جو اس کے حصول کی کوشش کرے گا اللہ تعالیٰ پھر ایسے شخص کو صراط مستقیم پر چلاتے ہوئے اس ٹور سے فیض حاصل کرنے والا بنا تا چلا جائے گا۔(خطبہ جمعہحضرت خلیفة اسم الخامساید ال عالی فرموده 1 رمبر 2009،خطبات مسرود جلد ختم صفح 570تا577) حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خطبہ جمعہ فرمودہ 02 فروری 2018ء میں سورۃ المومن کی ابتدائی آیات اور آیت الکرسی کی تلاوت اور ترجمہ کے بعد فرمایا: ان آیات میں اللہ تعالیٰ کی بعض صفات کا ذکر کیا گیا ہے اور اس کی شان اور عظمت بیان کی گئی ہے۔ان آیات کی اہمیت کے بارے میں احادیث میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ملتا ہے۔حضرت ابوہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے صبح کے وقت لحم - المؤمن سے لے کر إِلَيْهِ الْمَصِيرُ تک پڑھا اور آیتہ الکرسی بھی پڑھی تو ان دونوں کے ذریعہ سے اس کے شام کرنے تک کی حفاظت کی جائے گی اور جس نے یہ دونوں شام کے وقت پڑھیں تو ان کے ذریعہ اس کے صبح کرنے تک حفاظت کی جائے گی۔( سنن الترمذی ابواب فضائل القرآن باب ما جاء في سورة البقرة وآية الكرسى حديث 2879) حضور ایدہ اللہ نے پہلے سورۃ المومن کی ابتدائی آیات کی نہایت پر معارف تشریح و تفسیر کی اور اس کے بعد فرمایا: پھر دوسری آیت ہے جس کی طرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک موقع پر اس طرح بھی توجہ دلائی ہے جو آیتہ الکرسی کے بارے میں ہے۔حدیث میں ذکر ملتا ہے یہ حضرت ابوھریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہر چیز کا ایک کو ہان ہوتا ہے اور قرآن کریم کا کو بان سورۃ بقرہ ہے۔اور اس میں ایک ایسی آیت ہے جو قرآن کریم کی رض 392