نُورِ ہدایت

by Other Authors

Page 248 of 1207

نُورِ ہدایت — Page 248

ہم معنے لفظ سے کی جاسکتی ہے۔قرآن کریم میں بما انزل کے لفظ کی تعبیر وحی سے بھی کی گئی ہے اور رسالہ کے لفظ سے بھی۔چنانچہ سورۃ احزاب میں ہے الَّذِينَ يُبَلِّغُونَ رِسُلَتِ اللهِ وَيَخْشَوْنَهُ وَلَا يَخْشَوْنَ أَحَدًا إِلَّا الله الاحزاب (40) یعنی وہ لوگ جو اللہ تعالیٰ کی وحی لوگوں تک پہنچاتے ہیں اور اس سے ڈرتے ہیں اور اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے۔غرض رسالت کا لفظ بھی وحی کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے اور یہ لفظ مؤنث ہے۔پس آخرت کے معنى الرسالة الأخرةُ کے ہیں۔اور رسالۃ کے لفظ کی رعایت سے اخرة کا لفظ مؤنث آیا ہے۔یادر ہے کہ لغت میں بھی وحی کے معنے رسالت کے آتے ہیں۔( تاج العروس ) أوليك على هدى من ربهم وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ۔فلاح کے معنے کسی کام میں کامیابی اور مقصود کو پالینے کے ہیں (مفردات) ہر اس شخص کو جو کسی دنیوی یا دینی بھلائی کو حاصل کرے مُفلح کہتے ہیں۔اور فلاح ایسی کامیابی کو کہتے ہیں جس پر دوسرے رشک کریں۔حمد اس آیت میں من رسم کے الفاظ استعمال کر کے یہ بتایا ہے کہ خدا تعالیٰ چونکہ رب ہے اور رب اسے کہتے ہیں جو بتدریج ترقی کی طرف لے جائے اس لئے جو شخص خدا تعالیٰ سے تعلق پیدا کرے اس کا قدم بتدریج آگے کی طرف بڑھتا چلا جاتا ہے۔دوسرے رب کو ھم کی طرف مضاف کر کے یہ بتایا ہے کہ خدا تعالیٰ چونکہ ان کا رب ہے اس لئے اصل منشاء اس کا یہ ہے کہ لوگ ہدایت پائیں، نہ یہ کہ گمراہ ہوں۔پس جو شخص ہدایت کی طرف توجہ کرے اسے ضرور اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہدایت کے سامان میسر ہوتے ہیں۔على هڈی میں جو ھدی پر تنوین ہے یہ تعظیم کے لئے ہے یعنی یہ ہدایت بہت بڑا مرتبہ رکھتی ہے۔وَأُولئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ مُفْلِحُون کے معنے حل لغات میں بتائے جاچکے ہیں کہ اپنی مُراد کو پالینے کے ہوتے ہیں۔پس اس جملہ کے یہ معنے ہوئے کہ یہ لوگ اپنی مراد کو پالیتے ہیں 248