نُورِ ہدایت

by Other Authors

Page 145 of 1207

نُورِ ہدایت — Page 145

عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالین کو رکھا کیونکہ جب انسان کو یقین ہو کہ میرے اعمال کا حساب لیا جائے گا تو فوراً اس کے دل میں ناکامی کا خوف بھی پیدا ہو جاتا ہے۔پس بندہ ملِكِ يَوْمِ الدین پر غور کر کے اللہ تعالیٰ کی ناراضگی سے بچنے کی دُعا کرتا ہے۔صحیح حدیث میں آتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں جب سورۃ فاتحہ کو غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّين پر ختم کرتے تو آمین کہتے جس کے معنے اللهُم اسْتَجِبْ لَنا کے ہیں۔یعنی اے اللہ ! ہماری یہ عرض قبول فرما۔اور باتباع ارشاد نبوی صحابہ رضی اللہ عنہم کا یہی عمل ثابت ہے۔(ماخوذ از تفسیر کبیر حضرت خلیفة المسیح الثانی) حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ فرماتے ہیں : کلیڈو سکوپ (Kaleidoscope) بچوں کی ایک کھیل کا نام ہے۔جو ایک تکون ٹیوب کی شکل میں ہوتی ہے۔اس کے ایک طرف عدسی شیشہ ہوتا ہے اور دوسری طرف عکسی۔اور اس کے اندر کچھ مختلف رنگ کے شیشوں کے ٹکڑے پڑے ہوتے ہیں۔جب بچہ اس عدسی شیشہ سے اس ٹیوب کے اندر دیکھتا ہے تو شیشہ کے مختلف ٹکڑے عکسی شیشہ سے منعکس ہو کر خاص شکل میں منظم دکھائی دیتے ہیں۔اور جب وہ اس کا ذرا سا رخ پلٹ دے تو اچانک وہ ٹکڑے ایک نئی منظم شکل میں نظر آنے لگتے ہیں۔پھر وہ ان کو تھوڑی سی اور حرکت دیتا ہے تو ان کا رخ اچانک بدلتا ہے اور وہ ایک نئی تنظیم کی شکل میں نظر آنے لگ جاتے ہیں۔یکھیل مختلف زاویوں سے تصویریں بچوں کے سامنے پیش کرتا ہے۔لیکن وہ زاویے بھی محدود ہیں اور تصویریں بھی محدود۔اللہ تعالیٰ نے مومن بندوں کے لئے ایک روحانی کلیڈ وسکوپ بھی بنا رکھی ہے۔جس کے نہ زاویے محدود ہیں ، نہ وہ نظارے محدود ہیں جو اس کلیڈ وسکوپ سے نظر آتے ہیں۔اور وہ کلیڈ و سکوپ سورۃ فاتحہ ہے۔مختلف زاویوں سے جب آپ سورۃ فاتحہ کے رخ بدلتے ہیں اور مختلف 145