نُورِ ہدایت — Page 1196
اسے پڑھ لیا۔پھر اسی طرح اَعُوذُ بِرَبِّ النَّاس پڑھنے کے لئے فرمایا اور پوری سورۃ پڑھی جسے میں نے بھی پڑھ لیا۔پھر آپ نے فرمایا جب نماز پڑھا کرو تو یہ دونوں سورتیں نماز میں پڑھ لیا کرو۔( مسند احمد بن حنبل - جلد 6 صفحہ 918 - اوّل مسند البصر بین۔حدیث رجل عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم حدیث 21025) عقبہ بن عامر جہنی سے روایت ہے کہ میں ایک سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا۔جب فجر طلوع ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اذان کہی اور اقامت کہی۔پھر مجھے اپنے دائیں جانب کھڑا کیا۔پھر آپ نے معوذتین کے ساتھ قراءت کی۔جب آپ نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا تو نے کیسا دیکھا ؟ ( وہ پہلے والی روایت سے ملتا ہے۔) میں نے عرض کی که تحقیق میں نے دیکھ لیا یا رسول اللہ ! تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب بھی تو سوئے اور جب بھی اٹھے تو یہ دونوں سورتیں پڑھا کر۔المصنف فی الاحادیث والآثار از ابوبکر بن ابی شیبۃ جلد 1 صفحہ 403 - کتاب الصلوات من كان يخفف القراءة في السفر - حدیث 3688) پس یہ اہمیت ہے ان سورتوں کی اور اس زمانے میں ذاتی طور پر ہماری روحانی ترقی اور شیطان کے حملوں سے بچنے کے لئے اور جماعتی طور پر اسلام کے خلاف جو سازشیں ہورہی ہیں ان سے بچنے کے لئے ان کے پڑھنے کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے۔آجکل اسلام کے خلاف ایک طرف اسلام مخالف طاقتوں کی بڑی ہوشیاری سے کوششیں جاری ہیں تو دوسری طرف نام نہاد مسلمان علماء اور مسلمان لیڈروں نے ایک ایسی صورتحال پیدا کر دی ہے جہاں فتنہ وفساد پیدا ہو چکا ہے۔مسلمان علماء مسیح موعود علیہ السلام کے خلاف عامۃ المسلمین کو بھڑکا کر شیطانی قوتوں کو بھی اور موقع دے رہے ہیں کہ ان کے ہاتھ مضبوط ہوں۔اسی طرح دہریت ہے تو وہ بھی آجکل اپنے زوروں پر ہے۔سورۃ فلق کے حوالے سے اس بات کو بیان فرماتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک جگہ وضاحت فرماتے ہیں کہ تم جو۔۔۔مسیح موعود کے دشمنوں کا نشانہ بنو گے یوں دعا مانگا کرو کہ میں مخلوق کے شر 1196