نُورِ ہدایت — Page 1179
ایسے لوگوں سے محفوظ رہنے کا ایک ہی ذریعہ ہے۔اور وہ یہ کہ انسان سچے دل سے أَعُوذُ بِرَبّ الناس پڑھے۔جو پڑھے گا یقینا اللہ تعالیٰ اسے وسوسہ سے محفوظ رکھے گا۔کیونکہ اللہ تعالی کسی کے اخلاص کو ضائع نہیں کرتا اور شیطان غالب نہیں آسکتا۔شیطان کو اقتدار نہیں دیا گیا۔پس جب تم سچے دل سے اس سورۃ کو پڑھو گے اور اس کے مفہوم ومطلب کو ذہن میں رکھو گے تو شیطان بھاگ جائے گا۔لیکن جو لوگ اس کی طرف توجہ نہیں کریں گے وہ وساوس میں پڑ جائیں گے اور ان پر شیطان کا قبضہ ممکن ہے۔پس ہم سب رَبِّ النَّاسِ مَلِكِ النَّاسِ إِلهِ النّاس کی پناہ میں آتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو ہر قسم کے وساوس سے بچائے۔“ ( خطبه جمعه فرموده 4 اکتوبر 1918 ء ، خطبات محمود ( سال 1918 ) صفحه 108 تا114 ) حضرت خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ماہ رمضان المبارک 2016 ء کے آخری روز مسجد فضل لندن میں قرآن مجید کی آخری تین سورتوں کا درس ارشاد فرمایا۔حضور انور ایدہ اللہ نے اس میں سورۃ الناس کا درس دیتے ہوئے فرمایا: پھر آخری سورۃ جو ہے سورۃ الناس ہے۔اس کا ترجمہ یہ ہے بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیمِ۔اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا ہے، بن مانگے دینے والا ہے اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔قُلْ اَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ تُو کہہ دے کہ میں انسانوں کے رب کی پناہ مانگتا ہوں۔مَلِكِ الناس انسانوں کے بادشاہ کی۔اله الناس انسانوں کے معبود کی۔من شَرِّ الْوَسْوَاسِس الخناس بکثرت وسوسے پیدا کرنے والے کے شر سے جو وسوسہ ڈال کر پیچھے ہٹ جاتا ہے۔الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ وہ جو انسانوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتا ہے۔مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ خواہ وہ جنوں میں سے ہو یعنی بڑے لوگوں میں سے یا عوام الناس میں سے۔اس سورۃ میں ان شرور سے بچنے کا روحانی علاج بتایا گیا ہے کہ اپنے معبود حقیقی کو پہچانو گے تو ان شرور سے بچتے رہو گے جو اندرونی اور بیرونی دونوں طرح کے شر ہیں۔1179