نُورِ ہدایت

by Other Authors

Page 1167 of 1207

نُورِ ہدایت — Page 1167

الوہیت جس کو تو دنیا میں رائج کرنا چاہتا اور پھیلانا چاہتا ہے اس کو ختم کیا جارہا ہے۔پس تو ایسا انتظام فرما کہ یہ فتنے مٹ جائیں اور پھر تیری صحیح ربوبیت صحیح مالکیت اور صحیح الوہیت دنیا پر قائم ہو جائے۔قُل اَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ مَلِكِ النَّاسِ الهِ النّاس میں یہ بتایا گیا ہے کہ اگر حکومتیں تمہیں ڈرائیں، تمہاری بات نہ سنیں، تم پر ظلم کریں، تمہیں نقصان پہنچانا چاہیں تو تم میرے دربار میں آؤ۔میں تمہارا اصل بادشاہ ہوں۔اگر ملک یا قوم یا خاندان کی طرف سے تم پر ظلم کیا جاتا ہے تو تم میرے دربار میں آؤ۔میں تمہارا رب ہوں اور تمہارا خاندان اور تمہاری قوم بھی میرے قبضہ میں ہے۔اگر مذہبی پیشوا تمہیں گمراہ کرنا چاہیں تو تم میرے دربار میں آؤ کیونکہ میں تمہارا اللہ ہوں اور تمہاری ہدایت میرے ذمہ ہے۔اور اگر تم میرے پاس آؤ گے تو تمہیں کوئی نقصان نہیں پہنچ سکے گا۔نہ ربوبیت کی قسم کا۔نہ ملکیت کی قسم کا۔نہ الوہیت کی قسم کا۔۔۔۔الغرض آخری زمانہ میں ربوبیت ، ملوکیت اور الوہیت کے ماتحت جو فتنے مخالفین اسلام کی طرف سے اٹھنے والے تھے۔اُن کے لئے اَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ مَلِكِ النَّاسِ إِلَهِ النَّاسِ میں ایک جامع دعا امت محمدیہ کو سکھا دی گئی ہے۔مِن شَرًا لُوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ مِنَ الْجِنَّةِ والناس کے معنے ہیں۔میں اس وسوسہ اندازی کرنے والے کے شر سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں جو وسوسہ ڈال کر پیچھے ہٹ جاتا ہے یا پوشیدہ رہ کر چھوٹے اور بڑے لوگوں کے دلوں میں وسوسہ پیدا کرتا ہے۔کئی شرارت کرنے والے ایسے ہوتے ہیں کہ شرارت کرنے کے بعد سامنے کھڑے رہتے ہیں۔مگر کئی شرارت کر کے ایسے مخفی ہو جاتے ہیں کہ ان کا پتہ بھی نہیں چلتا اور بعض پوشیدہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔مغربی اقوام کا یہ خاصہ ہے کہ وہ سیاسیات اور دوسرے امور میں ہمیشہ ایسا طرز عمل اختیار کرتے ہیں کہ جس کا دوسروں کو علم بھی نہیں ہوتا اور دوسرا ملک تباہ ہو جاتا 1167