نُورِ ہدایت — Page 1148
علم حاصل تھا جس کی وجہ سے آپ نے اسلام کے مخالفین کے منہ بند کر دیئے۔اب چاہے مولوی جو کہتے رہیں لیکن بہر حال مخالفین اسلام کا مقابلہ کرنے کے لئے جس روشنی کی ضرورت ہے وہ مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ ہی اتری ہے لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مخالفت کی وجہ سے یہ لوگ اسلام کو کمزور کر رہے ہیں۔کیونکہ جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک جگہ فرمایا کہ یہ زنانہ خصلت لوگ ہیں اور فتنہ ان کی فطرت میں ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ وہ علمائے اسلام جو اپنی غلطی کو چھوڑنا نہیں چاہتے اور نفسانی پھونکوں سے خدا کے فطری دین میں عقدے پیدا کر دیتے ہیں اور زنانہ خصلت رکھتے ہیں کہ کسی مرد خدا کے سامنے میدان میں نہیں آسکتے صرف اپنے اعتراضات کو تحریف تبدیل کی پھونکوں سے عقدہ لا یخل کرنا چاہتے ہیں۔اسلام کی تعلیم کو بھی انہوں نے بگاڑ دیا اس میں تحریف کر رہے ہیں اور ایسی ایسی تفسیریں اور تشریحیں کر رہے ہیں، ایسے مسائل انہوں نے پیدا کر دئیے ہیں ان اعتراضوں کی وجہ سے کہ جو بظاہر لگتا ہے کہ حل ہی نہیں ہو سکتے اور یہی وہ لوگ چاہتے ہیں۔پس اصل میں تو اناؤں اور نفسانی خواہشات کی وجہ ہے جس کی وجہ سے ان علماء نے اُمتِ مسلمہ کو غلط راستے پر ڈالا ہوا ہے۔کہیں بھی چلے جائیں کوئی دلیل ان علماء کے پاس احمدیت کے رڈ کرنے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعوے کو رڈ کرنے کے لئے نہیں ہے۔اب الجزائر میں بہت زیادہ مخالفت کی لہر اٹھی ہے یہ بھی ان نام نہاد علماء کی وجہ سے ہی ہے۔پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ ان لوگوں سے پناہ کے لئے اللہ تعالیٰ نے یہ دعا سکھاتی ہے اس لئے یہ دعا بہت کرو کہ ہم ان شرارتوں سے خدا کی پناہ مانگتے ہیں اور نیز ہم ان لوگوں کی شرارتوں سے خدا کی پناہ مانگے ہیں جو حسد کرتے ہیں اور حسد کے طریقے سوچتے ہیں اور ہم اس وقت سے پناہ مانگتے ہیں جب وہ حسد کرنے لگیں۔پس یہ لوگ حسد کرنے والے، حسد کے نئے نئے طریقے سوچنے والے لوگ ہیں اور اس کے لئے ہمیں دعا کرنی چاہئے اور اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آنے کی کوشش کرنی چاہئے۔1148