نُورِ ہدایت — Page 1147
حاصل نہیں ہوسکتا۔اللہ تعالیٰ تو یہ دعا بتا رہا ہے کہ جب تاریک زمانہ آئے گا یعنی وہ زمانہ جب اسلام کے خلاف سازشیں ہوں گی۔ایک زمانہ تھا جب اسلام کے خلاف سازشیں ہوئیں جب علمی اور اعتقادی لحاظ سے اسلام کو کمزور کرنے کے لئے حملے ہوئے۔تو اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدے کے مطابق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھیجا اور آپ نے ان کے جو بھی علمی اور اعتقادی اعتراضات تھے ان کو رڈ کیا اور ایسا جواب دیا کہ اسلام دشمنوں کو میدان سے بھاگنے کے علاوہ کوئی چارہ نہ رہا۔پھر دہریت کے حوالے سے حملے ہوئے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کے بھی جواب دئیے۔آپ کے لٹریچر میں ، کتب میں وہ جواب موجود ہیں۔اب اسلام دشمن طاقتیں نئے رنگ اور نئے دجل کے ساتھ اور نئے طریق لے کر اسلام پر حملہ آور ہونے کی کوشش کر رہی ہیں تو اس کا جواب بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے پہلے ہی دے دیا۔ہمیں سمجھا دیا اور آپ کے لٹریچر میں ہمیں یہ ملتا ہے۔آپ کی کتب میں ملتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تو یہ فرمایا کہ الہی قوتیں اور طاقتیں اس زمانے کی تنویر کے لئے درکار ہیں تو یہ الہی قوتیں اس زمانے میں خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ اتاریں۔اس لئے یہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ آپ کی تعلیم سے ہٹ کر یا آپ سے ہٹ کر کوئی اور قوت اس اندھیرے کو دور کر سکے۔حضور نے فرمایا کہ اعتقادی اور علمی جنگ میں آپ نے دشمنوں کو شکست دی جیسا کہ میں نے بتایا۔جو یہ کہتے تھے خدا تعالیٰ کا بیٹا ہے اور مسلمان اس پر ایمان لانا بھی شروع ہو گئے تھے۔اس زمانے میں لاکھوں مسلمان عیسائی ہو گئے۔آپ نے دلائل سے مخالفین اسلام کے، دشمنوں کے منہ بند کر کے مسلمانوں کو اس سے بچایا۔اب چاہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر یہ لوگ کفر کے فتوے لگائیں لیکن اُس وقت کے علماء بھی اور اِس زمانے کے بعض علماء بھی اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو قرآن کریم کا بھی بہت وسیع علم حاصل تھا اور بائبل کا بھی بڑا وسیع علم حاصل تھا اور دوسرے مذاہب کا بھی بڑا وسیع 1147