نُورِ ہدایت — Page 1074
4۔صمد خالق الاشیاء ہے(آصم) 5۔حمد وہ ذات ہے جو چاہے سو کرے اور حکم کرتا ہے جو چاہتا ہے۔اس کے حکم کو کوئی پیچھے نہیں کر سکتا اور اس کی قضا کو کوئی ٹال نہیں سکتا۔( حسین بن فضل ) 6 - حمد وہ شخص ہے جس کی طرف لوگ حاجت کے وقت رغبت کرتے ہیں اور مصیبت کے وقت اس کے پاس اپنی فریاد لے جاتے ہیں۔(سدی) 7۔سید المعظم کو حمد کہتے ہیں۔8_حمد غنی کو کہتے ہیں۔۔حمد وہ ہے جس کے اوپر اور کوئی نہ ہو۔جیسا کہ قرآن شریف میں مذکور ہے۔وَهُوَ الْقَاهِرُ فَوْقَ عِبَادِهِ (الانعام (19) 10۔حمد وہ ہے جو نہ کھاتا ہے اور نہ پیتا ہے پر دوسروں کو کھلاتا ہے اور پلاتا ہے۔( قتادہ ) 11۔حسن بصری کا قول ہے کہ حمد وہ ہے جو لم یزل ہے اور لایزال ہے۔اور اس کے لئے زوال نہیں۔12 - حمد وہ ہے جس پر موت نہیں اور نہ اس کا کوئی وارث ہوگا اور آسمان و زمین کی میراث اسی کی ہے ( ابن ابی کعب ) 13۔حمد وہ ہے جس پر نیند کا غلبہ نہیں اور نہ اس سے سہو صادر ہوتا ہے ( یمان وابو مالک) 14 - حمدوہ ہے کہ جن صفات سے وہ متصف ہوتا ہے دوسرا کوئی نہیں ہوسکتا (ابن کیسان ) 15۔حمد وہ ہے جس میں کوئی عیب نہ ہو ( مقابل این خبان ) 16۔حمد وہ ہے جس پر کوئی آفت نہیں پڑ سکتی ( ربیع بن انس ) 17۔حمد وہ ہے جو تمام صفات میں اور تمام افعال میں کامل ہو ( سعید بن جبیر ) 18۔حمد وہ ہے جو غالب ہو اور مغلوب نہ ہو ( جعفر صادق ) 19۔حمد وہ ہے جو سب سے مستغنی ہو ( ابوھریرہ) 1074