نُورِ ہدایت — Page 1059
کے لئے اپنی حکومتوں کو بھڑکائیں گے۔صاف ظاہر ہے کہ ایسے گروہ مغربی ممالک میں بھی موجود ہیں اور مشرقی ممالک میں بھی موجود ہیں۔ان گروہوں کا نام اس مناسبت سے کہ وہ اندرونی ہیں۔امر آنا رکھا گیا ہے یعنی بیوی۔اور فرماتا ہے کہ ابولہب کی بیوی بھی تباہ ہو جائے گی۔یعنی ان قوموں کے وہ گروہ بھی کمزور ہو جائیں گے اور نقصان اٹھائیں گے جو لکڑیاں ڈال ڈال کر حکومت کی آگ کی طاقت کو بڑھا رہے ہیں۔لکڑیاں ڈالنے سے اس جگہ مراد یہ ہے کہ وہ حکومت کو شہ دلاتے ہیں کہ تم ایسے کام کرو۔جیسا کہ مغربی ممالک میں ایسے لوگ موجود ہیں جو کہ اسلام کے خلاف لٹریچر لکھواتے ہیں اور اسرائیل کی تائید کے لئے ان ممالک کو اکساتے رہتے ہیں۔اسی طرح مشرق میں ایسے لوگ موجود ہیں جو اپنی قوم کو اور اپنی حکومت کو دہریت کی تائید میں اکساتے رہتے ہیں اور توحید کے خلاف جنگ پر آمادہ کرتے رہتے ہیں۔اس سورۃ سے پتہ لگتا ہے کہ آخر اللہ تعالیٰ اِن دونوں فتنوں کو دور کر دے گا۔نہ مغربی جمہوریت کے اشتعال پسند لوگ محفوظ رہیں گے۔نہ اس کے مقابل کی مشرقی طاقت کے اشتعال پسند لوگ محفوظ رہیں گے۔پھر فرماتا ہے کہ باوجود بچنے کی ساری تدبیروں کے ان کو کسی جنگ میں مبتلا ہونا پڑے گا جو بڑی شعلوں والی ہوگی۔اللہ تعالیٰ محفوظ رکھے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ شاید کسی وقت ایٹم بم اور ہائیڈ روجن بم کی جنگ ہو جائے گی۔لیکن اللہ تعالیٰ چاہے تو جیسا کہ قرآن شریف کی آیات سے پتہ لگتا ہے، عذاب ٹل بھی جایا کرتے ہیں۔اگر یہ لوگ استغفار سے کام لیں تو یہ عذاب ٹل بھی سکتا ہے۔ضروری نہیں کہ اسی شکل میں آئے۔ممکن ہے کہ ایٹم بم کی جگہ اصولوں کی مخالفت اور مقابلہ کی صورت میں ہی پیشگوئی پوری ہو جائے۔تبت يدا أبي لَهَبٍ وتَب الید کے معنے ہیں الگف۔ہاتھ۔نیز اس کے معنے ہیں الْجَاهُ وَالْوَقَارُ۔عزت ورتبہ۔الْقُوَّةُ وَالْقُدْرَةُ وَالسُّلْطنُ وَالْوَلَايَةُ ـ قوت و طاقت۔بادشاہت اور غلبہ - الْجَمَاعَةُ - 1059