نُورِ ہدایت

by Other Authors

Page 1056 of 1207

نُورِ ہدایت — Page 1056

میں سمجھایا جاوے تو ہدایت کی راہ پر آجاوے اور جہنم میں گرنے سے بیچ رہے۔اس واسطے آپ رات کے وقت اس کے مکان پر گئے اور ایسا کرنے میں آپ نے حضرت نوح علیہ السلام کی سنت کو ادا کیا۔کیونکہ حضرت نوح نے کہا تھا اِلٰی دَعَوْتُ قَوْمِي لَيْلًا وَنَهَارًا (نوح 6) میں نے رات کے وقت بھی انہیں تبلیغ کی اور حق کی طرف بلایا اور دن کو بھی بلایا۔جب آنحضرت اس کے مکان پر پہنچے تو کہنے لگا کہ شاید آپ نے دن کے وقت جو کچھ کہا تھا اس کے متعلق عذر کرنے کے لئے اس وقت آئے ہیں۔پس رسول کریم ملی اس کے سامنے ادب سے بیٹھے رہے اور اسے اسلام کی طرف بہت تبلیغ کی۔پر اس پر کچھ اثر نہ ہوا۔حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ رسول کریم ملایم ابتدائے زمانہ بعثت میں تبلیغ عام طور پر نہ کرتے تھے۔یہاں تک کہ یہ آیت نازل ہوئی وَ انْذِرُ عَشِيرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ (الشعراء 215)۔اپنے قریبی قبائل کو آنے والے عذاب سے ڈراؤ۔تب آپ کوہِ صفا پر چڑھ گئے اور پکارا۔اے آل غالب۔تب قبیلہ غالب کے لوگ جمع ہو گئے۔اور ابولہب نے کہا۔لے آل غالب آگئے۔اب بتا تیرے پاس کیا ہے۔تب آپ نے پکارا یا آل لوٹی۔اس وقت قبیلہ کوئی جمع ہوا۔پھر ابو لہب نے وہی کلمات کہے۔تب آپ نے آلِ مُرہ کو پکارا۔اسی طرح پھر آل کلاب اور آل قصی کو پکارا۔ہر دفعہ ابو لہب ایسا ہی کہتا رہا۔جب سب جمع ہو گئے۔تب آپ نے فرمایا إِنَّ اللهَ آمَرَنِي أَنْ أُنْذِرَ عَشِيرَتِي الْأَقْرَبِينَ وَانْتُمُ الْأَقْرَبُونَ اعْلَمُوا أَنِّي لَا أَمْلِكُ لَكُمْ مِنَ الدُّنْيَا حَظًّا وَلَا مِنَ الْآخِرَةِ نَصِيبًا إِلَّا أَن تَقُولُو الا إِلَهَ إِلَّا اللهُ فَأَشْهَدُ بِهَالَكُمْ عِنْدَ رَبِّكُمْ - اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں اپنے قبائل کو ڈراؤں۔سو تم میرے قریبی ہو۔تم یا درکھو کہ میں نہ دنیا میں تمہیں کچھ فائدہ پہنچا سکتا ہوں۔نہ آخرت سے تمہیں کچھ حصہ دلا سکتا ہوں جب تک کہ تم اس بات پر ایمان نہ لاؤ کہ معبود سوائے اللہ تعالیٰ کے اور کوئی نہیں۔اگر تم میرا یہ کہنا مان لو تو اللہ تعالیٰ کے حضور اس معاملہ میں میں تمہارے حق میں شہادت دوں گا۔ابولہب نے یہ کلمہ سن کر کہا۔تَبالَك أَلِهَذَا دَعَوْتَنا تجھ پر ہلاکت ہو۔کیا اس وسطے تُو نے ہم کو پکارا تھا۔اس کے بعد آنحضرت عالم پر یہ سورۃ نازل ہوئی اور وہی ہلاکت کی بددعا جو ابولہب نے 1056