نظام وصیت

by Other Authors

Page 38 of 260

نظام وصیت — Page 38

ارشادات حضرت مسیح موعود وخلفائے سلسلہ 38 نئے نظام سے باہر رہنے والے کیلئے ایمان کا خطرہ ہر مؤمن کے ایمان کی آزمائش اس میں ہے کہ وہ اس نظام میں داخل ہوا اور خدا تعالیٰ کے خاص فضل حاصل کرے۔صرف منافق ہی اس نظام سے باہر رہے گا۔گو یا کسی پر جبر نہیں مگر ساتھ ہی یہ بھی فرما دیا کہ اس میں تمہارے ایمانوں کی آزمائش ہے اگر تم جنت لینا چاہتے ہو تو تمہارے لئے ضروری ہے کہ تم یہ قربانی کرو، ہاں اگر جنت کی قدر و قیمت تمہارے دل میں نہیں تو اپنے مال اپنے پاس رکھو ہمیں تمہارے اموال کی ضرورت نہیں۔( نظام نو۔انوار العلوم جلد 16 صفحہ 590 ، 591) خاتم الخلفاء کی سکیم سے عظیم الشان نتائج اور امتیازی خصوصیات (1) اسلامی مرکز صرف ایک نسل میں تمام دنیا کی جائیدادوں کے 1/10 ہ کا مالک بن جائے گا ، غرباء کی خبرگیری کی جا سکے 1/3 اگر ساری دنیا احمدی ہو جائے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ساری دنیا سے یہ مطالبہ ہوگا کہ خدا تعالیٰ تمہارے ایمانوں کی آزمائش کرنا چاہتا ہے اگر تم سچے مؤمن ہو، اگر تم جنت کے طلبگار ہو، اگر تم خدا تعالیٰ کی رضا اور اس کی خوشنودی حاصل کرنا چاہتے ہو تو اپنی جائیدادوں کا ۱/۱۰ سے ا حصہ اسلام اور مصالح اسلام کی اشاعت کے لئے دے دو اس طرح ساری دنیا کی جائیدادیں قومی فنڈ میں آجائیں گی اور بغیر کسی قسم کے جبر اور لڑائی کے اسلامی مرکز صرف ایک نسل میں تمام دنیا کی جائیدادوں کے ۱/۱۰ سے ۳/ ۱حصہ کا مالک بن جائے گا اور اس قومی فنڈ سے تمام غرباء کی خبر گیری کی جاسکے گی۔نظام نو۔انوارالعلوم جلد 16 صفحہ 592,591 ) | (2) چند نسلوں میں انفرادیت کی روح تباہ کئے بغیر قومی فنڈ میں دنیا کی تمام جائیدادیں منتقل ہو جائیں گی: پھر یہ یا درکھو کہ وصیت صرف پہلی نسل کے لئے نہیں ہے بلکہ دوسری نسل کے لئے بھی ہے اور اس سے