نظام وصیت

by Other Authors

Page 19 of 260

نظام وصیت — Page 19

19 ارشادات حضرت مسیح موعود وخلفائے سلسلہ اسلام دوسرے مخالف مذاہب کا شکار بن رہا ہے۔پہلے تو صرف عیسائیوں ہی کا شکار ہو رہا تھا مگر اب آریوں نے اس پر دانت تیز کیے ہیں اور وہ بھی چاہتے ہیں کہ اسلام کا نام ونشان مٹا دیں۔جب یہ حالت ہو گئی ہے تو کیا اب اسلام کی ترقی کے لیے ہم قدم نہ اٹھائیں ؟ خدا تعالیٰ نے اسی غرض کے لیے تو اس سلسلہ کو قائم کیا ہے۔پس اس کی ترقی کے لیے سعی کرنا یہ اللہ تعالیٰ کے حکم اور منشاء کی تعمیل ہے۔اس لیے اس راہ میں جو کچھ بھی خرچ کرو گے وہ سمیع وبصیر ہے۔یہ وعدے بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہیں کہ جو شخص خدا تعالیٰ کے لیے دے گا میں اس کو چند گنا برکت دونگا۔دنیا ہی میں اُسے بہت کچھ ملے گا اور مرنے کے بعد آخرت کی جزا بھی دیکھ لے گا کہ کس قدر آرام میسر آتا ہے۔غرض اس وقت میں اس امر کی طرف تم سب کو توجہ دلاتا ہوں کہ اسلام کی ترقی کے لیے اپنے مالوں کو خرچ کرو۔اسی مطلب کے لیے یہ گفتگو ہے۔اس وقت جیسا کہ میں شائع کر چکا ہوں اللہ تعالیٰ نے مجھے خبر دی ہے کہ تیری وفات کا وقت قریب ہے جیسا کہ اس نے فرمایا قَرُبَ اَحَلُكَ المُقَدَّرُ وَ لَا تُبقِي لَكَ مِنَ الْمُحْزِيَاتِ ذكرا اس وحی سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کوئی ایساذ کر باقی نہ رہنے دے گا جوکسی قسم کی نکتہ چینی اور خری کا باعث ہو۔( ملفوظات۔جلد 4 صفحہ 669 بہشتی مقبرہ اور موسیان کے لئے حضرت مسیح موعود کی دعائیں میں دعا کرتا ہوں کہ خدا اس میں برکت دے اور اس کو بہشتی مقبرہ بنادے اور یہ اس جماعت کے پاک دل لوگوں کی خواب گاہ ہو جنہوں نے در حقیقت دین کو دنیا پر مقدم کر لیا اور دنیا کی محبت چھوڑ دی صل الله اور خدا کے لیے ہو گئے اور پاک تبدیلی اپنے اندر پیدا کر لی اور رسول اللہ ﷺ کے اصحاب کی طرح وفاداری اور صدق کا نمونہ دکھلایا۔آمین یا رب العالمین