نظام وصیت

by Other Authors

Page 232 of 260

نظام وصیت — Page 232

ارشادات حضرت مسیح موعود وخلفائے سلسلہ 232 وصیتوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ہر لحاظ سے مالی قربانی میں بھی جماعت آگے سے آگے بڑھ رہی ہے۔الفضل انٹرنیشنل 31 اگست 2007 صفحه (2) جماعت جرمنی نے چندہ دہندگان کے ٹارگٹ کو حاصل کر لیا ہے جلسہ سالانہ جرمنی 2007 اختتامی خطاب) میں نے آج سے تین سال پہلے وصیت کے بارہ میں بیان کیا تھا کہ نظام خلافت کا وصیت کے نظام سے گہرا تعلق ہے اور جماعت کو تحریک کی تھی کہ چندہ دہندگان کی نصف تعداد کو خلافت جو بلی۔پہلے میں شامل کرنے کی کوشش کریں۔حضور نے اعلان فرمایا کہ جرمنی کی رپورٹ کے مطابق جماعت جرمنی نے یہ ٹارگٹ پورا کرلیا ہے۔شعبہ وصایا کے کام کا جائزہ الفضل انٹرنیشنل 05اکتوبر 2007 صفحہ 8 میٹنگ نیشنل مجلس عامله امریکه (23 جون 2008) : شعبہ وصایا کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے دریافت کرنے پر سیکرٹری صاحب وصایا نے بتایا کہ موصیوں کی تعداد 1316 ہے اور ابھی بہت سی وصایا ایسی ہیں جو پراسس میں ہیں۔حضور انور کے دریافت کرنے پر سیکرٹری صاحب مال نے بتایا کہ چندہ ادا کر نے والے 4225 ہیں۔اس پر حضور انور نے سیکرٹری وصایا سے فرمایا کہ آپ ٹارگٹ کے قریب ہیں۔سیکرٹری صاحب نے بتایا کہ ہم انشاء اللہ سال کے آخر پر پچاس فیصد کے ہدف کو پہنچ جائیں گے۔حضور انور نے ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ پچاس فیصد کمانے والے اور چندہ ادا کرنے والوں میں سے ہے۔طلباء اور گھر یلو خواتین کو شامل کر کے نہیں ہے۔حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ جو 70 سال یا اس کے اوپر کے ہیں ان کو چھوڑ دیں۔اگر ساٹھ سال سے کم ہیں ان کو میں