نظام وصیت

by Other Authors

Page 231 of 260

نظام وصیت — Page 231

231 ارشادات حضرت مسیح موعود وخلفائے سلسلہ پر عمل کرنے والی اور موصیہ ہو، اسے عہد یدار بنا ئیں۔وصیت اس لئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اسے مومن اور منافق میں فرق کی علامت قرار دیا ہے اور حضرت خلیفتہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے اس موضوع پر باقاعدہ ایک تقریر بھی فرمائی تھی۔آپ عہد یداران کو وصیت کی تحریک ضرور کریں۔ٹھیک ہے وہ پابند نہیں ہے کہ ضرور وصیت کرے لیکن پھر آپ بھی پابند نہیں ہیں کہ اسے عہد یدار بنا ئیں۔اس لئے کہ اس نے گریجوایشن کی ہوئی ہے اور وہ عقل کی باتیں کر لیتی ہے۔اس کی بجائے اسے عہد یدار بنائیں جو اسلامی احکامات پر عمل پیرا ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کے بعد آپ کے جاری کردہ میں بھی شامل ہے تو گو وہ کچھ کم پڑھی ہوئی ہے اسے عہد یدار بنا ئیں۔الفضل انٹر نیشنل 19 جنوری 2007 صفحہ 13 ) جائزہ لیں کہ میں شمولیت کے بعد تربیت اور جماعتی تعاون میں کیا فرق پڑا میٹنگ نیشنل مجلس عامله خدام الاحمدیه جرمنی (25 دسمبر 2006) : جو افراد وصیت کرتے ہیں ، ان سے مل کر یہ جائزہ لیں کہ اس نظام میں شمولیت کے بعد ان کی طبیعت ، تربیت اور جماعتی تعاون میں کیا فرق پڑا ہے۔پھر ان باتوں سے دوسرے خدام کو آگاہ کر کے انہیں بھی اس نظام میں شامل کرنے کی کوشش کریں۔الفضل انٹر نیشنل 19 جنوری 2007 صفحہ 13 ) اللہ تعالی کے فضل سے وصیتوں کی تعداد بڑھ رہی ہے (جلسہ سالانہ یو کے 2007 ء دوسرے دن کا خطاب) حضور انور نے فرمایا کہ 2004ء میں میں نے بتایا تھا کہ 38000 ہزار وصیتیں ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب تک آخری مسل 71 ہزار 700 کی ہو چکی ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے