نظام وصیت

by Other Authors

Page 12 of 260

نظام وصیت — Page 12

ارشادات حضرت مسیح موعود وخلفائے سلسلہ 12 صدق اور اخلاص کا نہیں دکھاتا۔لاف زنی سے کچھ بن نہیں سکتا۔الوصیت اشتہار میں جو میں نے حصہ جائیداد کی اشاعت اسلام کے لیے وصیت کرنے کی قید لگائی ہے میں نے دیکھا کہ گل بعض نے ۱/۶ کی کر دی ہے یہ صدق ہے جو ان سے کراتا ہے اور جب تک صدق ظاہر نہ ہو کوئی مومن نہیں کہلا سکتا۔تم اس بات کو کبھی مت بھولو کہ خدا تعالیٰ کے فضل و کرم کے بغیر جی ہی نہیں سکتے چہ جائیکہ موت سر پر ہو۔طاعون کا موسم پھر آرہا ہے۔زلزلہ کا خوف الگ دامنگیر ہے۔وہ تو بڑا ہی بے وقوف ہے جو اپنے آپ کو امن میں سمجھتا ہے امن میں تو وہی ہو سکتا ہے جو اللہ تعالیٰ کا سچا فرمانبردار اور اس کی رضا کا جو یاں ہے۔ایسی حالت میں بے بنیاد زندگی کے ساتھ دل لگانا کیا فائدہ؟ ( ملفوظات۔جلد 4 صفحہ 617,616 ) | اب یاد رکھو وہی خدا جس نے تیرہ سو برس پہلے اس زمانہ کی خبر دی تھی وہی خبر دیتا ہے کہ زمانہ قریب آگیا ہے اور بڑے بڑے حوادث ظاہر ہوں گے۔اگر ان نشانوں کا انتظار ہے اور ان کے بعد جوش پیدا ہوا تو اس کا ثواب ایسا نہ ہوگا جیسا آج ہے بلکہ اللہ تعالیٰ نے یہ بھی فرمایا کہ اس وقت اگر کوئی ایمان پیش کریگا تو ذرہ برابر اس کی قدر نہ ہوگی۔کیونکہ اس وقت تو کافر سے کافر بھی سمجھ لے گا کہ دنیا فانی ہے۔میں نے سنا ہے کہ طاعون کے زور کے دنوں میں ایک جگہ ایک بڑا متمول ہندو مر گیا۔مرتے وقت اس نے اپنے مال و دولت کی کنجیاں اپنے بھائی کو دیں وہ بھی مر گیا۔اور اس طرح پران کا سارا خاندان تباہ ہو گیا اور آخری شخص نے مرتے وقت وہاں کے ایک زمیندار کو کنجیاں پیش کیں اس نے انکار کر دیا کہ میں کیا کروں گا بالآخر وہ مال داخل خزانہ سرکار ہوا۔یہ سچی بات ہے کہ جب خوف کے دن آتے ہیں تو بڑے بڑے پاجی اور خبیث لوگ بھی صدقات اور خیرات کی طرف مائل ہو جاتے ہیں۔اسوقت یہ باتیں کام نہیں آتی ہیں کیونکہ خدا تعالیٰ کا غضب بھڑک چکا ہوتا ہے۔لیکن جو شخص عذاب کے آنے سے پہلے خدا تعالیٰ سے ڈرتا اور اس سے صلح کرتا ہے وہ بچالیا جاتا ہے۔پس خدا تعالیٰ کو راضی کرنے کے یہی دن ہیں۔میں بلا مبالغہ کہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے جس قدر اپنی