نظام وصیت — Page 222
ارشادات حضرت مسیح موعود وخلفائے سلسلہ 222 ہو جائے گی۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا وصیت میں مردوں کی تعداد بڑھائیں۔الفضل انٹر نیشنل 14 اکتوبر 2005 صفحه 10 تربیت اور اصلاح کیلئے موصیوں کی تعداد بڑھائیں میٹنگ نیشنل مجلس عاملہ ڈنمارک (11 ستمبر 2005) : سیکرٹری وصیت کو حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ جو مرد زیادہ کماتے ہیں ان کو توجہ دلائیں کہ وہ وصیت کے نظام میں شامل ہوں۔حضور انور نے فرمایا تربیت اور اصلاح کے لئے موصوں کی تعداد بڑھائیں۔الفضل انٹرنیشنل 21 اکتوبر 2005، صفحه 12 آگے بڑھیں ! اس پاک نظام میں شامل ہونے کی کوشش کریں خدا کے مسیح کی آواز پر لبیک کہیں (جلسه سالانه قادیان 26 دسمبر 2005 ء افتتاحی خطاب ) آج اللہ تعالیٰ کے فضل سے قادیان کے 114 ویں جلسہ سالانہ کا آغاز ہو رہا ہے۔اللہ تعالیٰ اس جلسہ کو ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے اور شامل ہونے والوں کو اُس مقصد کو حاصل کرنے والا بنائے جس کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس جلسہ کا آغا ز فرمایا تھا۔اور تمام شاملین کو اُن تمام دعاؤں کا وارث بنائے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس جلسہ میں شامل ہونے والوں کے لئے کیں ہیں۔۔۔حضور انور نے فرمایا کہ گزشتہ سال۔U۔K کے جلسہ سالانہ میں میں نے تحریک کی تھی کہ وصیت کی اس مبارک تحریک میں حصہ لیں اور اس پاک نظام میں اپنی اور اپنی نسلوں کی زندگی پاک کرنے کے لئے شامل ہوں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعاؤں کے وارث بنیں۔میں نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا تھا کہ سوسال پورے ہونے پر کم از کم پچاس ہزار موصیان ہو جائیں۔اس کا مطلب یہ تھا کہ اُس وقت جو تعداد تھی اس میں تقریباً پندرہ ہزار اور شامل ہوں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے U۔K کے جلسہ تک درخواست دہندگان کی تعداد پوری ہوگئی تھی۔سو سال تو آج دسمبر میں پورے ہورہے ہیں لیکن جو مجلس کارپرداز پاکستان کو درخواستیں پہنچی ہیں وہ تقریبا ساڑھے سترہ ہزار