نظام وصیت

by Other Authors

Page 221 of 260

نظام وصیت — Page 221

221 ارشادات حضرت مسیح موعود وخلفائے سلسلہ ایک سال میں 16148 نئے موصیان کی درخواستیں مرکز میں پہنچ چکی ہیں (جلسہ سالانہ یو کے 2005 ء دوسرے دن کا خطاب) میں نے گزشتہ سال تحریک کی تھی کہ مزید 15 ہزار وصیتیں ایک سال میں ہو جائیں اور کم از کم 50 ہزار افراد اس عظیم الشان روحانی نظام میں منسلک ہو جائیں۔الحمد للہ۔اب تک مرکز میں 16148 نئے موصیان کے فارمز پہنچ چکے ہیں۔مربيار مربیان سارے وصیت کریں ملاقات 3 اگست : 2005 الفضل انٹر نیشنل 19 اگست 2005 صفحه 2 جن مربیان کی وصیت نہیں ہے وہ سارے وصیت کریں۔چونکہ مربی نے وصیت کی طرف دوست احباب کو راغب کرنا ہوتا ہے اس لئے وصیت ہوگی تو لوگوں کو وصیت کے نظام سے منسلک ہونے کی تلقین کر سکتا ہے۔روزنامه الفضل 13 مارچ 2008 صفحہ 4 موسی ذیلی تنظیموں کا چندہ بھی باقاعدہ ادا کیا کریں میٹنگ نیشنل مجلس عامله انصار الله جرمنی (31 اگست 2005) : جو موصی ہے اس کو سمجھانا چاہئے کہ وصیت کرنے کے بعد تم نے اعلیٰ معیار کی قربانی کا وعدہ کیا ہے۔ایک عہد کیا ہے۔جو موصی نہیں ہیں ان کو بھی سمجھاتے رہنا چاہئے کہ یہ چندہ بھی جماعت کی طرف سے مقرر شدہ ہے۔ذیلی تنظیموں کا بھی مقرر شدہ ہے اس کو بھی باقاعدہ ادا کرو۔الفضل انٹرنیشنل 7 اکتوبر 2005 صفحه 12 موسیان کی تعداد بڑھائیں تو تربیت بھی ہو جائے گی میٹنگ نیشنل مجلس عامله جرمنی (4 ستمبر 2005) : حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ آپ موصیان کی تعداد بڑھائیں آپ کے مسائل ختم ہو جائیں گے۔تربیت بھی