نظام وصیت

by Other Authors

Page 179 of 260

نظام وصیت — Page 179

179 ارشادات حضرت مسیح موعود وخلفائے سلسلہ۔آمد کی توقع ہو، رد کر دیا جاتا ہے۔یہ بھی ہر گز بعید نہیں کہ کے فیصلہ کی رُو سے ایک شخص غیر موصی قرار پا جائے لیکن خدا تعالیٰ کی اس کے تقویٰ پر نظر ہو اور اس کی کتاب میں وہ موصی لکھا جائے۔اس لئے ایک متقی کو اسبارہ میں اتنی پریشانی کی بھی ضرورت نہیں کیونکہ آخری حساب تو دفتر وصیت میں نہیں بلکہ یوم الحساب کو ہوگا۔اللہ تعالیٰ ہم سب سے حِســابــا يسيراكا معاملہ فرمائے۔رجسٹر ارشادات حضور ایدہ اللہ۔رجسٹر نمبر 3۔ارشاد نمبر 206 ایک غیر معقول اصرار حضرت خلیفہ المسح الرابع کی خدمت میں بعض املہ وصایا میں سے تاریخی موادکا مجموعہ پیش ہونے پر حضور انور نے ایک مسل کی بابت فرمایا: - کسی کا یہ مؤقف کہ نہ معقول جائیداد ہو جس پر وصیت ہو جو حضرت مسیح موعود کا اصل منشاء ہے، نہ متبادل غیر معمولی قربانی ہو اور اسے نظامِ وصیت میں شامل کر لیا جائے تو یہ ایک غیر معقول اصرار ہے۔رجسٹر ارشادات حضور ایدہ اللہ۔رجسٹر نمبر 3 ارشاد نمبر (223) ہمدردی کے متقاضی لوگ ایک موبیہ کی مد کے جائزہ کی رپورٹ جب حضرت خلیفہ مسیح الرابع کی خدمت میں پیش ہوئی تو آپ نے فرمایا : - رپورٹ میں جو حالات بیان کئے گئے ہیں اگر واقعی وہ اتنے غریب ہیں تو وصیت کا باران پر ڈالا ہی نہیں جاسکتا کیونکہ وصیت تو غیر معمولی قربانی کا تقاضا کرتی ہے اور ایسے لوگ تو ہمدردی کے متقاضی ہیں اور جماعت کو حسب توفیق ان کی مدد کے لئے غور کرنا چاہیے۔( رجسٹر ارشادات حضور ایدہ اللہ۔رجسٹر نمبر 3۔ارشاد نمبر (226