نظام وصیت — Page 155
155 ارشادات حضرت مسیح موعود وخلفائے سلسلہ واجب ہے کہ ہر احمدی مرد اور ہر احمدی عورت، ہر احمدی بچہ، ہر احمدی جوان اور ہر احمدی بوڑھا پہلے اپنے دل کو نور قرآن سے منور کرے۔قرآن کریم سیکھے، قرآن پڑھے اور قرآن کے معارف سے اپنا سینہ و دل بھر لے اور معمور کر لے۔ایک نور مجسم بن جائے۔قرآن کریم میں ایسا محو ہو جائے۔قرآن کریم میں ایسا گم ہو جائے۔قرآن کریم میں ایسا فنا ہو جائے کہ دیکھنے والوں کو اس کے وجود میں قرآن کریم کا ہی نور نظر آئے اور پھر ایک معلم اور استاد کی حیثیت سے تمام دنیا کے سینوں کو انوار قرآنی سے منور کرنے میں ہمہ تن مشغول ہو جائے۔اے خدا! تو اپنے فضل سے ایسا ہی کر کہ تیرے فضل کے بغیر ایسا ممکن نہیں۔اے زمین اور آسمان کے نور! تو ایسے حالات پیدا کر دے کہ دنیا کا مشرق بھی اور دنیا کا مغرب بھی ، دنیا کا جنوب بھی اور دنیا کا شمال بھی نور قرآن سے بھر جائے اور سب شیطانی اندھیرے ہمیشہ کیلئے دور ہو جائیں۔ہمیں ہمیشہ یہ دعائیں کرتے رہنا چاہیے کہ واقعتا اور حقیقتا خدا ہمیں اس بات کی توفیق دے کہ ہم قرآنی انوار میں ایسے گم ہو جائیں کہ سوائے انوار قرآنی کے ہمارے وجود میں اور کوئی چیز نظر نہ آئے۔آمین موصوں کی تنظیم قرآن کریم کی تعلیم کے سلسلہ میں پورے اخلاص، جوش اور ہمت سے اپنی ذمہ واریوں کو ادا کرے سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ( خطبه فرمودہ 4 اپریل 1969 ء) مشاورت کے ایام میں شدید کھانسی کے دوران بھی مجھے کام کرنا پڑا جس سے جسم بہر حال کوفت اور ضعف محسوس کرتا ہے۔بہر حال وہ فریضہ بھی اللہ تعالیٰ کی توفیق سے ادا ہو گیا۔ویسے تو اللہ تعالی ہی حافظ ہے لیکن آج کل ٹائیفائیڈ سے بچنے کے لئے ٹیکہ لگوانے کا موسم ہے۔میں نے وہ ٹیکہ لگوایا جس کے نتیجہ میں دو تین دن سے سارے جسم میں شدید درد ہے۔سر جکڑا ہوا ہے اور حرارت اور بے چینی کی تکلیف رہی ہے۔اور اب تک یہ تکلیف چلی آرہی ہے۔گو آج نسبتا افاقہ ہے۔کھانسی میں بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے فرق ہے مگر نقاہت بہت ہے لیکن چونکہ قرآن کریم کی تعلیم کا مسئلہ بڑی