نظام وصیت — Page 4
ارشادات حضرت مسیح موعود وخلفائے سلسلہ 4 یہ گھر ہے بے بنیاد۔بہت سے لوگ ہوتے ہیں کہ ان کے گھر بالکل ویران ہو جاتے ہیں۔ایسے واقعات کو انسان دیکھتا ہے جب تک مٹی ڈالتا ہے دل نرم ہوتا ہے۔پھر دل سخت ہو جاتا ہے یہ بدقسمتی ہے۔( ملفوظات۔جلد 4 صفحہ 587,586 قبرستان کی بنا ء اللہ تعالیٰ کے امر اور وحی سے ڈالی ہے میں نے یہ امر پیش کیا تھا کہ ہماری جماعت میں سے ایسے لوگ تیار ہونے چاہئیں جو واقعی طور پر دین سے واقف ہوں اور اس لائق بھی ہوں کہ وہ ان حملوں کا جو بیرونی اور اندرونی طور پر اسلام پر ہو رہے ہیں، پورا پورا جواب دے سکیں۔اسلام کی اندرونی بدعات اس حد تک پہنچ گئی ہیں کہ ان کی وجہ اور جہالت سے ہم کا فر ٹھہرائے گئے ہیں۔اور ہم ایسی کراہت کی نظر سے دیکھے گئے ہیں کہ حال کے مخالف علماء کے فتووں کے موافق ہماری جماعت مسلمانوں کے قبرستان میں بھی داخل ہونے کے قابل نہیں۔اب جو بار بار اللہ تعالیٰ نے مجھے فرمایا کہ تیری اجل کے دن قریب ہیں جیسا کہ یہ الہام ہے قَرُبَ اَحَلُكَ الْمُقَدِّرُ وَلَا نُبقى لَكَ مِنَ الْمُحْزِيَاتِ ذِكْراً ایسا ہی اردو زبان میں بھی فرمایا ”بہت تھوڑے دن رہ گئے ہیں۔اس دن سب پر اداسی چھا جائے گی۔“ غرض جب خدا تعالیٰ نے مجھ پر یہ ظاہر کر دیا کہ اب تھوڑے دن باقی ہیں تو اسی لیے میں نے وہ تجویز سوچی جو قبرستان کی ہے۔اور یہ تجویز میں نے اللہ تعالیٰ کے امر اور وحی سے کی ہے اور اسی کے امر سے اس کی بناء ڈالی ہے کیونکہ اس کے متعلق عرصہ سے مجھے خبر دی گئی تھی۔( ملفوظات۔جلد 4 صفحہ 588 تا 592) حضرت مسیح موعود کی اپنی جماعت کو نصائح چونکہ خدائے عز وجل نے متواتر وجی سے مجھے خبر دی ہے کہ میرا زمانہ وفات نزدیک ہے اور اس بارے میں اس کی وحی اس قدر تواتر سے ہوئی کہ میری ہستی کو بنیاد سے ہلا دیا اور اس زندگی کو میرے