نظام وصیت

by Other Authors

Page 119 of 260

نظام وصیت — Page 119

119 ارشادات حضرت مسیح موعود وخلفائے سلسلہ کرنے کے لئے صدر انجمن احمدیہ کو ارسال کیا جائے گا۔اس میں امریکہ بھی شامل ہوگا۔کیونکہ امریکہ میں ابھی لمبے عرصہ تک اسلام کے ایسے خادموں کی ضرورت محسوس ہوتی رہے گی۔جو خاص طور پر مرکز کے تربیت یافتہ ہوں۔وہ مرکزی ادارے جن کے ذمہ اشاعت اسلام کا کام ہے صدر انجمن احمدیہ اور تحریک جدید ہیں دنیا کے مختلف حصوں میں تبلیغ اسلام کی غرض سے مذکورہ بالا آمدنی کا جو حصہ مرکز میں ارسال کیا جائے گا اسے امام جماعت احمدیہ کی ان ہدایات کے مطابق جو وہ وقتا فوقتا جاری کریں گے۔ان دونوں اداروں میں تقسیم کیا جائے گا۔(ب) آمدنی کے باقی نصف حصے میں سے تین چوتھائی رقم ریاست ہائے متحدہ میں تبلیغ اسلام پر خرچ کی جائے گی۔باقی کی چوتھائی رقم ہمارے غریب اور پسماندہ بھائیوں کی فلاح و بہبود کے لئے وقف ہوگی جہاں کہیں بھی ایسے بھائی ہوں گے ان پر یہ رقم خرچ کی جائے گی۔اور اس ضمن میں ان کی تعلیم و تربیت کے انتظام کو مقدم رکھا جائے گا۔جو نہی جماعت کے نمائندوں کی طرف سے مجھے یہ اطلاع ملے گی کہ آپ لوگوں میں سے ایک خاصی تعدادا ایسے احباب کی ہے جو الوصیت کی بیان کردہ تحریک میں شامل ہونا چاہتے ہیں میں ایک کمیٹی قائم کرنے کا انتظام کروں گا۔اس کے قیام کا مقصد یہ ہوگا کہ اس سکیم کے تحت اولین قبرستان کے لئے جگہ منتخب کی جائے۔اور اس سکیم پر عملدرآمد کے لئے ضروری اور ابتدائی انتظامات کئے جائیں۔اور اس امر کا اہتمام کیا جائے کہ اس سکیم اور اس کے مقاصد کو موثر طریق پر ہمیشہ کے لئے جاری رکھا جاسکے۔ہر وہ شخص جو وصیت کرے گا یا اس سکیم کے قواعد کے بموجب کم سے کم شرح کے مطابق چندہ دینے کا وعدہ کرے گا وہ اس شرط پر کہ اس کی وصیت پوری ہو جائے۔یا حسب قواعد چندہ جات کی ادا ئیگی عمل میں آجائے۔ان دونوں صورتوں میں اس بات کا حقدار ہوگا کہ اسے ایسے قبرستانوں میں سے کسی ایک قبرستان میں دفن کیا جائے۔جو ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں اس غرض کے لئے قائم کئے جائیں گے۔اور اس صورت میں کہ اس کی موت ہندوستان میں واقع ہو تو وہ قادیان کے قبرستان میں یا اگر پاکستان میں ہو تو ربوہ کے قبرستان میں دفن ہو سکے گا۔لیکن یہ ضروری ہوگا کہ اس