نظام وصیت

by Other Authors

Page 118 of 260

نظام وصیت — Page 118

ارشادات حضرت مسیح موعود وخلفائے سلسلہ 118 وارث یا اس کے مقرر کردہ منصرم وصیت کردہ جائیدا دیا آمدنی کے مصرف یا خرچ پر کوئی اعتراض نہ کرسکیں گے۔صدر انجمن احمد یہ یا کوئی اور با اختیار ادارہ جو اس سلسلہ میں قائم کیا جائے اس تحریک کے اغراض و مقاصد کے تحت جائیداد یا وصول شدہ چندہ جات کو خرچ کرنے کا پوری طرح مجاز ہوگا۔بہ تمام و کمال اور بغور مطالعہ کرنے کے بعد اس دستاویز کا عظیم الشان مقصد اور اس کی اغراض آپ لوگوں کو معلوم ہو جائیں گی۔تاہم میں برادرم خلیل احمد ناصر کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ اس بات کا انتظام کریں کہ آپ کے مختلف مراکز میں سلسلہ کے نمائندے الوصیت کا مقصد اور اس کی اغراض تفصیل کے ساتھ آپ لوگوں کو سمجھا دیں۔”الوصیت“ کے منشاء کے مطابق ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی جماعت احمدیہ جتنی جلدی ممکن ہو سکا کسی مرکزی علاقے میں ایک موزوں قطعہ ء زمین خریدنے کا انتظام کرے گی۔یہ قطعہ زمین قبرستان کے طور پر ان لوگوں کے لئے مخصوص ہوگا جو ’الوصیت میں بیان کردہ شرائط اور ان قواعد کے مطابق جو امام جماعت احمد یہ اور صدر انجمن اور تحریک جدید کی طرف سے نافذ ہوں وصیت کریں گے۔مجھے یقین ہے کہ ریاست ہائے متحدہ میں ایک دفعہ جاری ہونے کے بعد یہ سکیم انشاء اللہ تقویت حاصل کرے گی۔اور رفتہ رفتہ تمہارے ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں ہم وطن اس میں شامل ہو جائینگے۔اور اس طرح ان لوگوں کو تعداد میں 66 اضافہ ہوتا چلا جائے گا جو اپنی مساعی اور اپنی آمدنیوں اور جائیدادوں کا ایک معقول حصہ الوصیت کے اغراض و مقاصد کے لئے وقف کریں گے۔جوں جوں ایسے مخلص اور فدائی احمدیوں کی تعداد بڑھے گی اس امر کی ضرورت محسوس ہوگی کہ ملک کے مختلف حصوں میں ایسے ہی قبرستان قائم کئے جائیں۔چنانچہ حسب ضرورت مختلف اوقات میں ایسے قبرستانوں کا قیام عمل میں آتا رہے گا۔ایسی وصیت کردہ جائیداد سے اس کی فروخت یا چندہ جات سے جو آمدنی ہوگی اس کو حسب ذیل طریق پر خرچ کیا جائے گا۔(الف) اس آمدنی کا نصف حصہ مرکزی اداروں کو چلانے اور دنیا بھر میں اشاعت اسلام کا کام