نظام خلافت — Page 78
78 نہیں۔۔۔۔۔پس آپ اگر خلافت کے ساتھ رہیں گے تو خلافت لازماً آپ کے ساتھ رہے گی اور یہی دونوں کا ساتھ ہے جو تو حید پر منتج ہوگا۔(بحوالہ ماہنامہ خالد مئی ۱۹۹۴ صفحه ۲ تا ۴) ہمارے پیارے آقا سید نا حضرت خلیفتہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ جن کو اللہ تعالیٰ نے اس دور میں تاج خلافت سے نوازا ہے اور جو ساری عالمگیر جماعت احمدیہ کی ترقی کی اعلیٰ ترین راہوں کی طرف راہنمائی فرما رہے ہیں، آپ نے خلافت کے تعلق میں جماعت کو بار بار ان کی ذمہ داریوں کی طرف متوجہ فرمایا ہے۔چند حوالے عرض کرتا ہوں۔منصب خلافت پر متمکن ہونے کے بعد آپ نے اپنے سب سے پہلے پیغام میں فرمایا: وو قدرت ثانیہ خدا کی طرف سے ایک بڑا انعام ہے جس کا مقصد قوم کو متحد کرنا اور تفرقہ سے محفوظ رکھنا ہے۔یہ وہ لڑی ہے جس میں جماعت موتیوں کی مانند پروئی ہوئی ہے۔اگر موتی بکھرے ہوں تو نہ تو محفوظ ہوتے ہیں اور نہ ہی خوبصورت معلوم ہوتے ہیں۔ایک لڑی میں پروئے ہوئے موتی ہی خوبصورت اور محفوظ ہوتے ہیں۔اگر قدرت ثانیہ نہ ہو تو اسلام کبھی ترقی نہیں کر سکتا۔پس اس قدرت کے ساتھ کامل اخلاص اور محبت اور وفا اور عقیدت کا تعلق رکھیں اور