نظام خلافت

by Other Authors

Page 77 of 112

نظام خلافت — Page 77

77 کو ہاتھ سے نہ دو۔دوسرے کے ساتھ نیکی اور خوش معاملگی میں کوتا ہی نہ کرو۔تیرہ سو برس کے بعد یہ زمانہ ملا ہے اور آئندہ یہ زمانہ قیامت تک نہیں آسکتا پس اس نعمت کا شکر کرو کیونکہ شکر کرنے پر ازدیاد نعمت ہوتا (خطبات نور صفحه ۱۳۱) ہے حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے فرمایا: اس بات کو خوب اچھی طرح یا درکھو کہ خلافت حَبْلُ الله ہے اور ایسی رسی ہے کہ اسی کو پکڑ کر تم ترقی کر سکتے ہو۔اس کو جو چھوڑ دے گا وہ تباہ ہو جائے گا درس القرآن بیان فرموده یکم مارچ ۱۹۲۱ بحواله درس القرآن صفحه ۶۷ تا ۸۴ مطبوعه قادیان نومبر ۱۹۲۱) حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ” ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم اس کے شکر گزار بندے بن کے اپنی زندگیوں کے دن گزاریں اور جماعت کے اندر اتحاد اور اتفاق کو ہمیشہ قائم رکھیں اور اس حقیقت کو نظر انداز نہ کریں کہ سب بزرگیاں اور ساری ولایت خلافت راشدہ کے پاؤں کے نیچے ہے۔“ تعمیر بیت اللہ کے ۲۳ عظیم الشان مقاصد صفحہ ۱۱۶) حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: قیامت تک کے لئے خلافت سے اپنا دامن اس مضبوطی سے باندھ لیں کہ جیسے عروہ مٹی پر ہاتھ پڑ گیا ہو جس کا ٹوٹنا مقدر