نظام خلافت

by Other Authors

Page 68 of 112

نظام خلافت — Page 68

68 لٹریچر کی اشاعت میں جماعت کو ایک امتیازی مقام حاصل ہے۔آج بفضلہ تعالیٰ یہ جماعت دنیا کے ایک سو چوراسی ( 184 ) ملکوں میں مستحکم طور پر قائم ہے اور دنیا بھر میں احمدی مسلمانوں کی تعداد 200 ملین سے زیادہ ہو چکی ہے۔خلافت کی برکت نے جماعت کو باہمی اتحاد، غیر متزلزل ایمان اور اعمال صالحہ کی دولت عطا کر کے بنیان مرصوص بنا دیا ہے اور اُن سب برکات سے حصہ وافر عطا فرمایا ہے جن کا وعدہ آیت استخلاف میں جماعت مومنین سے کیا گیا تھا۔جماعت احمدیہ کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کے پسندیدہ دین اسلام کی منادی اکناف عالم میں ہو رہی ہے يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجِاً کا ایمان افروز نظارہ ہماری نظروں کے سامنے ہے اور دوسری طرف ، جب بھی اور جہاں بھی ، جماعت کے مخالفین کی طرف سے خوف کی کوئی حالت پیدا کی جاتی ہے، خدا تعالیٰ کی نصرت فوراً آسمان سے اترتی ہے اور ہر حالت خوف کو امن میں تبدیل کر دیتی ہے۔خدائی نصرت کے نزول کی یہ داستان بہت ہی ایمان افروز ہے۔تاریخ احمدیت اس کے شواہد سے بھری ہوئی ہے۔جماعتی تاریخ میں بعض سال ایسے ہیں جن میں جماعت سخت پریشانی اور فکر مندی کے ادوار سے گزری۔۱۹۳۴ میں احرار کا فتنہ اٹھا۔۱۹۴۷ میں قادیان سے ہجرت کی صورت بنی۔۱۹۵۳ میں جماعت کے خلاف گیر ہنگامے ہوئے۔۱۹۷۴ میں فسادات اور جماعت کے خلاف قانون سازی کی