نظام خلافت

by Other Authors

Page 32 of 112

نظام خلافت — Page 32

32 زیر سایہ اسلامی لٹریچر کی دنیا بھر کی زبانوں میں اشاعت ایک ایسا کارنامہ ہے جو اپنی مثال آپ ہے۔لٹریچر کے ضمن میں سب سے اہم قرآن مجید کے تراجم ہیں۔کیا یہ بات معجزہ سے کم ہے کہ گذشتہ چودہ سو سال میں ساری دنیا کے مسلمانوں نے جتنی زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم کئے تھے اس سے دگنی زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم خلافت احمدیہ کے چند سالوں کے اندر اندر جماعت احمدیہ پیش کرنے کی سعادت پا رہی ہے۔قرآن مجید کی منتخب آیات، احادیث اور اقتباسات مسیح موعود علیہ السلام دنیا کی ایک سو سے زائد زبانوں میں شائع ہورہے ہیں۔اسلامی لٹریچر غیر معمولی کثرت سے شائع اور تقسیم ہورہا ہے۔کتب کی نمائشوں کا وسیع سلسلہ اشاعت اسلام میں غیر معمولی کردار ادا کر رہا ہے۔تعمیر مساجد اکناف عالم میں مساجد کی تعمیر میں جماعت احمدیہ کو ایک امتیازی مقام حاصل ہے۔ہزاروں کی تعداد میں مساجد تعمیر کرنے کا سہرا جماعت احمدیہ کے سر ہے۔اسلامی تعلیم کو عمل کے سانچہ میں ڈھالتے ہوئے مغربی اور مشرقی افریقہ میں تعلیمی اور طبی اداروں کا قیام اور انسانیت کی بے لوث خدمت ان علاقوں کے لوگوں کے دل اسلام کے لئے جیت رہی ہے۔لوٹ کھسوٹ کے اس دور میں غرباء، یتامی اور بیوگان کی بے لوث خدمت کے طور پر انہیں بیوت الحمد عطا کرنے کی سعادت بھی جماعت احمدیہ کو حاصل ہے۔