نظام خلافت — Page 31
31 تبلیغ اسلام ہندوستان کی سرزمین سے باہر مشنوں کے قیام کا آغاز خلافت احمدیہ کے دور میں ہوا اور آج اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک سو بیس ملکوں میں جماعت احمد یہ با قاعدہ طور پر قائم ہو چکی ہے۔(اس مضمون کی اشاعت کے وقت ملکوں کی تعداد 184 ہو چکی ہے۔الحمد لله) وہ قافلہ جو ۴۰ فدائیوں کے ساتھ روانہ ہوا تھا آج اس کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے اور ہر روز بڑھتی چلی جارہی ہے۔(اب یہ تعداد اللہ تعالی کے فضل سے میں کروڑ سے زائد ہو چکی ہے اور روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔الحمد لله) قادیان کی گمنام بہستی سے اٹھنے والی آواز کی بازگشت آج اکناف عالم میں سنائی دے رہی ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس آواز کو اتنی عظمت اور پذیرائی عطا کی ہے کہ اقصائے عالم کے دانشور اس کی اہمیت اور افادیت کے پیش نظر اسے توجہ سے سنتے اور اس کی صداقت کا اعتراف کرتے ہیں۔حق یہ ہے کہ خلافت کے زیر سایہ تحریک احمدیہ نے ایسا عالمگیر تشخص حاصل کر لیا ہے کہ آج دنیا کا کوئی خطہ اس کی برکتوں سے محروم نہیں اور حقیقی معنوں کے اعتبار سے بلاخوف تردید کہنا چاہئے کہ ہر آن اور ہر جگہ عالم احمدیت پر خدا تعالیٰ کی تائید و نصرت کا سورج ہمیشہ جلوہ گر رہتا ہے اور خدائی نصرتوں کے زیر سایہ عالمگیر غلبہ اسلام کی موجود صبح لحل لحد روشن تر ہوتی چلی جارہی ہے۔تراجم قرآن کریم ساری دنیا میں تبلیغی مراکز کا جال بچھانے کے ساتھ ساتھ خلافت احمدیہ کے