نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال

by Other Authors

Page 478 of 482

نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 478

۴۵۷ نئی صدی کا عظیم عہد کا از حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ برموقع صدسالہ خلافت احمد یہ جو بلی مورخہ ۲۷ مئی ۲۰۰۸ء اشهد ان لا اله الا الله وحده لا شریک له و اشهد انّ محمدا عبده و رسوله آج خلافت احمدیہ کے سو سال پورے ہونے پر ہم اللہ تعالیٰ کی قسم کھا کر اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ ہم اسلام اور احمدیت کی اشاعت اور محمد رسول اللہ ﷺ کا نام دنیا کے کناروں تک پہنچانے کیلئے اپنی زندگیوں کے آخری لمحوں تک کوشش کرتے چلے جائیں گے اور اس مقدس فریضہ کی تکمیل کیلئے ہمیشہ اپنی زندگیاں خدا اور اس کے رسول منانے کیلئے وقف رکھیں گے اور ہر بڑی سے بڑی قربانی پیش کر کے قیامت تک اسلام کے جھنڈے کو دنیا کے ہر ملک میں اونچارکھیں گے۔ہم اس بات کا بھی اقرار کرتے ہیں کہ ہم نظام خلافت کی حفاظت اور اس کے استحکام کیلئے آخری دم تک جد و جہد کرتے رہیں گے اور اپنی اولاد در اولاد کو ہمیشہ خلافت سے وابستہ رہنے اور اس کی برکات سے مستفیض