نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال

by Other Authors

Page 477 of 482

نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 477

۴۵۶ تیسری نسل کے سپر د کر دے اور اس طرح ہر نسل اپنی اگلی نسل کو اس کی تاکید کرتی چلی جائے۔اسی طرح بیرونی جماعتوں میں جو جلسے ہوا کریں ان میں بھی مقامی جماعتیں خواہ خدام کی ہوں یا انصار کی یہی عہد دہرایا کریں۔یہاں تک کہ دنیا میں احمدیت کا غلبہ ہو جائے اور اسلام اتنا ترقی کرے کہ دنیا کے چپہ چپہ پر پھیل جائے“۔(الفضل ۲۸ /اکتوبر ۱۹۵۹ء) حضرت خلیفتہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے بھی اپنے ایک پیغام میں جماعت کو اس بارہ میں یاد دہانی کروائی۔فرمایا۔اسلام، احمدیت کی مضبوطی اور اشاعت اور نظام خلافت کے لئے آخر دم تک جدو جہد کرنی ہے اور اس کے لئے بڑی سے بڑی قربانی پیش کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہنا ہے اور اپنی اولاد کو ہمیشہ خلافت احمدیہ سے وابستہ رہنے کی تلقین کرتے رہنا ہے اور ان کے دلوں میں خلیفہ وقت سے محبت پیدا کرنی ہے۔یہ اتنا بڑا اور عظیم الشان نصب العین ہے کہ اس عہد پر پورا اتر نا اور اس کے تقاضوں کو نبھانا ایک عزم اور دیوانگی چاہتا ہے۔(ماہنامہ الناصر جر منی جون تا ستمبر ۲۰۰۳ ص۱)