نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال

by Other Authors

Page 458 of 482

نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 458

۴۳۷ باہر جھنڈیاں لگا کر تزئین کی گئی تھی اور اس تزئین میں اضافہ پانچوں خلفاء سلسلہ کے بارے میں تعارف وارشادات پر مشتمل بڑے سائز میں فلیکسز تھیں۔اس تقریب کے لئے ترتیب دیا جانے والا ایوان محمود کا اندرونی منظر دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا۔ہال کو بڑی محنت اور جانفشانی سے سجایا گیا تھا۔مکمل ہال میں کارپٹ، چاروں اطراف 700 سے زائد پودوں کی وجہ سے سبزہ ہی سبزہ نظر آرہا تھا اور پھر لائٹس اس ماحول کو عجیب شان دے رہی تھیں۔سٹیج میں ملٹی میڈیا کے ذریعہ بڑی سکرین پر ایم ٹی اے دیکھنے کا انتظام کیا گیا تھا جس کے دائیں بائیں دو پلاز ما ایل سی ڈیز ٹیلی ویژن بھی رکھے گئے تھے تا کہ حاضرین کو Live نشریات دیکھنے میں کوئی دقت نہ ہو۔ایم ٹی اے پر براہ راست ا نشریات تو پونے تین بجے شروع ہوئیں لیکن احباب کی آمد کا سلسلہ 2 بجے سے ہی شروع ہو گیا تھا۔آرام دہ کرسیوں پر احباب کے بیٹھنے کا انتظام تھا۔ہال میں 976 اور مغربی گیلری میں 200 کرسیوں اور جنوبی گیلری میں اطفال کے بیٹھنے کا انتظام تھا۔کارروائی کے دوران حاضرین کی جو سز اور آئس کریم سے تواضع کی جاتی رہی۔اس محفل میں موجود ہر مرد، عورت اور بچے کو سود نیئر کے طور پر ایک ٹن پیک ڈبہ دیا گیا جس میں شیرینی ، بسکٹ اور پیٹیز وغیرہ موجود تھے۔خواتین و حضرات کی ان تقریبات کے انعقاد کے موقع پر 600 سے زائد رضا کاران نے ڈیوٹیاں انجام دیں۔انٹرنیٹ Live سٹریمنگ کے ذریعہ مناظر بھیجنے کا کام ایم ٹی اے پاکستان نے کیا۔ہال کو ٹھنڈا کرنے کے لئے لاہور سے 240HP ٹن کا موبائل ایئر کنڈیشنر کرایہ پر حاصل کیا گیا تھا جس کی وجہ سے ایوان محمود کا ٹمپریچر کم ہو کر ماحول خوشگوار ہو گیا تھا۔