نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 341
۳۲۰ کا سایہ ہمیشہ ہمارے سروں پر قائم رکھے۔اور اس کی برکات سے ہمیں کما حقہ مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔( آمین ) حضرت خلیفہ اسیح الخامس کے حالات و خدمات قبل از خلافت حضرت مرزا مسرور احمد خلیفہ امسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز ۱۵ ستمبر ۱۹۵۰ء کو حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب مرحوم و محترمہ صاحبزادی ناصرہ بیگم صاحبہ سلمہا اللہ تعالیٰ کے ہاں ربوہ میں پیدا ہوئے۔آپ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پڑ پھرتے، حضرت مرزا شریف احمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پوتے اور حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نواسے ہیں۔تعلیم الاسلام ہائی سکول سے میٹرک اور تعلیم الاسلام کا لج ربوہ سے بی اے کیا۔۱۹۶۷ء میں ساڑھے سترہ سال کی عمر میں نظام وصیت میں شمولیت فرمائی۔۱۹۷۶ء میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے ایم ایس سی کی ڈگری ایگریکلچرل اکنامکس میں حاصل کی۔۳۱ جنوری ۱۹۷۷ء کو آپ کی شادی مکرمہ سیدہ امتة السبوح بیگم صاحبہ مدظلہا بنت محترمہ صاحبزادی امتہ الحکیم صاحب مرحومه ومکرم سید داؤد مظفر شاہ صاحب سے ہوئی۔آپ کو اللہ تعالیٰ نے ایک بیٹی مکرمہ صاحبزادی امتہ الوارث فاتح سلمها اللہ اہلیہ مکرم فاتح احمد ڈاہری صاحب نواب شاہ سندھ اور ایک بیٹے مکرم صاحبزادہ مرز اوقاص احمد سلمہ اللہ سے نوازا۔