نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 340
۳۱۹ حضرت خلیفہ ایسیح الخامس کا پہلا خطاب عام حضرت مرزا مسرور احمد صاحب خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے پہلی بیعت عام سے قبل مختصر سا خطاب فرمایا جو ایم ٹی اے کے ذریعہ براہ راست تمام دنیا میں نشر کیا گیا۔حضور نے تشہد وتعوذ اورسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فر مایا:۔احباب جماعت سے صرف ایک درخواست ہے کہ آجکل دعاؤں پر زور دیں، دعاؤں پر زور دیں، دعاؤں پر زور دیں۔بہت دعائیں کریں، بہت دعائیں کریں بہت دعائیں کریں۔اللہ تعالیٰ اپنی تائید و نصرت فرمائے اور احمدیت کا یہ قافلہ اپنی ترقیات کی طرف رواں دواں رہے۔(آمین) ( بحوالہ روز نامه الفضل ربوه مورخه ۲۴ را پریل ۲۰۰۳ء) اس کے بعد حضور نے حضرت خلیفہ مسیح الرابع کی نماز جنازہ پڑھائی اور نماز جنازہ کے بعد ٹلفورڈ اسلام آبادلندن میں حضور کی امائنا تدفین عمل میں آئی۔یہ تمام کارروائی MTA کی برکت سے تمام دنیا نے براہ راست دیکھی اور سنی اور مذہب کی تاریخ میں یہ پہلی دفعہ نظارہ دیکھنے میں آیا کہ تمام دنیا میں بسنے والے کروڑوں احمد یوں نے براہ راست کسی خلیفہ کی بیعت کی۔اس موقع پر حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ کے لئے آپ عظیم الشان کارنامہ ایم ٹی اے کی اہمیت و فیضان کے باعث آپ کے درجات کی بلندی کے لئے دل کی گہرائیوں سے دعائیں نکلیں۔اللهُمَّ اغْفِرُهُ وَارُحَمُهُ وَادْخِلْهُ فِي أَعْلَى عِلَييُنَ۔اس طرح تقدیر الہی کے مطابق ایک چاند غروب ہوا تو دوسرا چاند طلوع ہو گیا۔اور خلافت کا بابرکت سلسله حسب سابق جاری وساری ہو گیا۔اللہ تعالیٰ خلافت احمدیہ