نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال

by Other Authors

Page 336 of 482

نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 336

۳۱۵ طریق سے اگلے خلیفہ کے سپر د کر دی۔استفاده از الفضل انٹر نیشنل ۸ تا ۴ ار ا گست ۲۰۰۳ مضمون مولانا عبدالسمیع خان صاحب و احمدیت کی مختصر تاریخ مرتبہ مکرم شیخ خورشید احمد صاحب) خلافت رابعہ میں نفوذ احمدیت ۱۹۸۲ء میں خلافت رابعہ کے آغاز کے وقت جماعت ۸۰ ممالک میں قائم تھی۔۲۰۰۳ء میں حضور کی وفات کے وقت جماعت ۱۷۵اممالک میں قائم ہو چکی تھی۔مختلف ممالک میں نئی جماعتوں کے قیام میں غیر معمولی اور حیرت انگیز اضافہ کا اندازہ اس سے لگائیے کہ ۵۸-۱۹۸۴ء میں ۲۸ نئی جماعتیں قائم ہوئی تھیں۔ہجرت کے ۹ ا سالوں میں دنیا بھر میں ۳۵۲۵۸ نئی جماعتیں قائم ہوئیں۔حضور کی وفات حضور کی انتھک محنتوں اور کاوشوں نے ان کی صحت پر برا اثر ڈالا تا ہم آپ کام کام اور کام میں مگن رہے بالآخر ۱۹ را پریل ۲۰۰۳ء یہ بچوں اور بڑوں کا محبوب آقا جماعت کو سوگوار چھوڑ کر اپنے مولا کے حضور حاضر ہو گیا۔۲۳ اپریل بروز بدھ آپ کے جسد اطہر کو اسلام آباد ٹلفور ڈانگلستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔انا لله وانا اليه راجعونط اے خدا کے مقدس خلیفہ، اے ہمارے محبوب رہنما! اللہ اور اس کے رسول اور مسیح موعود کا تجھ پر سلام۔احمدیت کے گلی کوچے، گلشن اور پھول پھل ہمیشہ تیرے ممنون احسان اور تیرے لئے دعا گور ہیں گے۔