نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 33
۱۲ یہ اللہ تعالیٰ کا خلیفہ مہدی ہے (ابن ماجہ جلد نمبر ۲ ص ۲۸۹ مطبوعہ مصر) کی حدیث میں خلیفہ کا لفظ استعمال ہوا ہے۔وہ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمُ (نور:۵۶) کے مطابق بنی اسرائیل کے خلفاء کے ہم معنی استعمال ہوا ہے۔کیونکہ امام مہدی انبیاء بنی اسرائیل کی طرح حضرت محمد مصطفی امیہ کے خلیفہ ہونے تھے۔۳۔نبی کے وہ جانشین بھی خلیفہ کہلاتے ہیں جو غیر نبی ہوں مگر اس نبی کے نقش قدم پر چلنے والے ہوں یعنی اس کی شریعت پر قوم کو چلانے والے ہوں اور ان میں اتحاد قائم رکھنے والے ہوں۔جیسا کہ آنحضرت کے خلفاء راشدین اور حضرت مسیح موعود کے خلفاء ہیں۔یہ خلفاء بھی خلافت کی اس تیسری قسم یعنی خلافت علی منہاج نبوت میں شامل ہیں۔اس کا ثبوت آنحضرت کی یہ حدیث مبارکہ ہے۔جس میں اپنے بعد خلافت علی منہاج النبوت کے قائم ہونے کی بشارت دی گئی ہے۔جیسا کہ آپ نے ثُمَّ تَكُونُ خِلَافَةٌ عَلَى مِنْهَاجِ النُّبُوَّةِ (منداحمد بن حنبل جلد ۴ ص ۲۷۳ ) والی مشہور حدیث میں پیشگوئی فرمائی ہے۔