نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال

by Other Authors

Page 327 of 482

نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 327

حضور نے گزشتہ سال مغربی اور مشرقی افریقہ کا دورہ فرمایا تھا اس سال حضور نے جوبلی تقریبات کے سلسلہ میں پہلا سفر آئر لینڈ کا اختیار فرمایا اس کے بعد یورپ کے مختلف ممالک، کینیڈا، امریکہ، گوئٹے مالا ،نجی ، آسٹریلیا، سنگا پور، جاپان اور ناروے کا دورہ فرمایا اور صد سالہ جلسوں سے خطاب فرمائے۔اس سال لندن کے جلسہ سالانہ پر ۶۴ ممالک کے ۱۴ ہزار احمدیوں نے شرکت کی۔کئی ملکوں کے سربراہوں نے تہنیت کے پیغام بھیجے اور معززین نے شرکت کی۔اس جلسہ میں حضرت مولوی محمد حسین صاحب صحابی حضرت مسیح موعود کو حضور نے جلسہ پر بلوایا اور ہزاروں احمدیوں نے تابعی بننے کی سعادت حاصل کی۔اس سال ۲۳ مارچ ۱۹۸۹ء سے ۲۳ مارچ ۱۹۹۰ء تک ایک لاکھ بیعتیں ہوئیں جو تاریخ احمدیت میں ایک سنگ میل تھا۔کفالت یتامی جنوری ۱۹۹۱ء میں حضرت خلیفۃ المسیح الرابع نے کفالت یکصد بینامی کمیٹی کا منصوبہ پیش فرمایا۔اس کام میں آپ کی ذاتی توجہ اور دعاؤں سے اس قدر برکت پڑی کہ ڈیڑھ ہزار یتامی کو اس کا فیض پہنچ رہا ہے۔ان بچوں کی جسمانی ضروریات کے ساتھ روحانی تربیت کا انتظام بھی کیا جاتا ہے۔حضور نے گھروں میں یتامی کو اپنے بچوں کی طرف رکھنے کی اہمیت بھی بیان فرمائی۔بوسنیا، افریقہ اور عراق میں جنگ اور سیاسی ابتری سے متاثر ہونے والے بچوں کی مدد کی تحریک فرمائی۔دار الاکرام کے نام سے بیوت الحمد کالونی ربوہ میں ایک ہوٹل تعمیر ہوا جس میں والدین کی شفقت سے محروم بچوں کو عزت سے رکھنے کا انتظام ہے۔