نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 326
لئے تیار کرنا شروع کیا۔حضور نے ۳۰ جنوری ۱۹۸۷ء کو تحریک فرمائی کہ صد سالہ جو بلی سے قبل ہر خاندان مزید ایک خاندان کو احمدیت میں داخل کرے۔۶ فروری کو تحریک فرمائی کہ ہر ملک ایک عمارت تعمیر کرے جس میں زیادہ دخل وقار عمل کا ہو۔امارچ ۱۹۸۸ء کو حضور نے تحریک فرمائی کہ ہر ملک میں ایک نمائش گاہ تعمیر کی جائے جس میں مستقلاً جماعتی نمائش لگی رہے۔صد سالہ جشن تشکر ۱۹۸۹ء کا سال جماعت کے لئے بے انتہا خوشیوں اور مسرتوں کا سال تھا۔اس سال کو جماعت نے دعاؤں اور شکرانے کے آنسوؤں کے ساتھ منایا۔جماعت کی صد سالہ جو بلی منانے کی تحریک حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے فرمائی تھی اور اس کی تیاری کے لئے ۱۹۷۳ء میں حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے صد سالہ جوبلی منصوبہ کی بنیا د رکھی تھی۔۲۲ مارچ ۱۹۸۹ء کی شام کو حضور نے مسجد فضل لندن پر لگائے جانے والے قمقموں کا سوئچ آن کر کے تقریبات کا آغاز کیا۔۲۳ مارچ کو حضور نے مسجد فضل لندن کے سامنے لوائے احمدیت لہرایا اور دعا کروائی۔حضور نے اس موقع پر وڈیو پیغام جاری کیا جو کل عالم میں مشتہر کیا گیا۔جو بلی کا خاص لوگو (Logo) تیار کیا گیا۔۲۴ مارچ کو حضور نے نئی صدی کا پہلا خطبہ جمعہ ارشادفرمایا جو ماریشس اور جرمنی میں بھی بذریعہ ٹیلی ویژن سنا گیا۔حضور نے فرمایا کہ نئی صدی کے آغاز پر اللہ تعالیٰ نے مجھے السلام علیکم ورحمۃ اللہ کا تحفہ عطا فرمایا ہے۔