نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 301
۲۸۰ دست مبارک پر بیعت کی۔اس کے بعد آپ نے مختصر خطاب فرمایا اور پھر اس وقت جتنے احباب باہر موجود تھے ( انداز پانچ ہزار ) ان سب نے آپ کے ہاتھ پر بیعت کی اور اس طرح جماعت احمد یہ پھر ایک ہاتھ پر جمع ہوگئیں۔حضرت خلیفۃ اسیح الثالث کے مختصر حالات زندگی حضرت حافظ مرزا ناصر احمد صاحب خلیفہ اسیح الثالث مورخہ ۶ نومبر ۱۹۰۹ء کو قادیان میں پیدا ہوئے۔بچپن سے آپ حضرت اماں جان کی خاص تربیت میں رہے۔۱۷ را پریل ۱۹۲۲ء کو جبکہ آپ کی عمر صرف تیرہ برس کی تھی۔آپ نے قرآن مجید مکمل طور پر حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی تھی۔قرآن کریم حفظ کرنے کے بعد آپ کچھ عرصہ حضرت مولوی سرور شاہ صاحب سے عربی اور اردو کی تعلیم حاصل کرتے رہے۔اس کے بعد آپ دینی علم حاصل کرنے کے لئے مدرسہ احمدیہ میں داخل ہوئے۔جولائی ۱۹۲۹ء میں آپ نے پنجاب یونیورسٹی سے امتحان مولوی فاضل پاس کیا۔اس کے بعد آپ نے میٹرک کا امتحان پاس کیا۔پھر گورنمنٹ کالج لاہور سے ۱۹۳۴ء میں بی اے کی ڈگری حاصل کی۔اگست ۱۹۳۴ء کو حضرت سیدہ منصورہ بیگم صاحبہ بنت حضرت نواب مبار که بیگم صاحبہ بیگم حضرت نواب محمد علی خان صاحب کے ساتھ آپ کی شادی ہوئی۔۶ ستمبر ۱۹۳۴ء کو آپ حضرت خلیفتہ اسیح الثانی کی ہدایت کے مطابق انگلستان تشریف لے گئے۔اس موقع پر حضور نے آپ کو نصائح کرتے ہوئے فرمایا:۔میں تم کو انگلستان۔۔۔۔اس لئے بھجورہا ہوں کہ مغرب کے نقطہ نظر کو سمجھو۔۔۔تمہارا کام یہ ہے کہ تم ( دین حق ) کی خدمت کے لئے اور دجالی فتنہ کی پامالی کے لئے