نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال

by Other Authors

Page 276 of 482

نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 276

۲۵۵ ہر شخص کو اپنے اپنے محلہ میں اپنے ہمسایوں کے متعلق اس امر کی نگرانی رکھتی چاہئے کہ کوئی شخص بھوکا تو نہیں اور اگر کسی ہمسایہ کے متعلق اسے معلوم ہو کہ وہ بھوکا ہے تو اس وقت تک اسے روٹی نہیں کھانی چاہئے جب تک وہ اس بھو کے کو نہ کھلائے“۔الفضل ۱۱ جون ۱۹۴۵ء) وقف جائیداد کرنے کی تحریک ہراہم اور ضروری کام میں بنیادی طور پر مضبوط مالی حیثیت کی ضرورت ہوتی ہے۔حضور نے جماعت کی ایسی تربیت فرمائی کہ چندوں کی ادائیگی میں بشاشت و رغبت اور مسابقت کے جو نمونے یہاں نظر آتے ہیں ان کی مثال آج کی دنیا میں اور کہیں نہیں مل سکتی۔اس سلسلہ میں حضور نے وقف جائیداد کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا: ”ہم میں سے کچھ لوگ جن کی خدا تعالی توفیق دے اپنی جائیدادوں کو اس صورت میں دین کے لئے وقف کر دیں کہ جب سلسلہ کی طرف سے ان سے مطالبہ کیا جائے گا انہیں وہ جائیدا د اسلام کی اشاعت کے لئے پیش کرنے میں قطعا کوئی عذر نہیں ہوگا۔( الفضل ۱۴مارچ ۱۹۴۴ء ) خدا تعالیٰ کے فضل سے مخلصین جماعت نے چند گھنٹوں کے اندر اندر ۴۰ لاکھ کی جائیدادیں وقف کر دیں۔وقف زندگی کی تحریک خدمت دین کے لیے زندگی وقف کرنے کی اہمیت اور یہ بتانے کے بعد کہ اصل عزت خدمت دین میں ہے حضور نے فرمایا:۔وو بعض لوگ حماقت سے یہ سمجھتے ہیں کہ جو تقریر اور تحریر کرے وہی مبلغ ہے۔