نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال

by Other Authors

Page 268 of 482

نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 268

۲۴۷ انگریزی ترجمۃ القرآن کی اشاعت پھر حضور کی نگرانی میں قرآن کریم کا انگریزی زبان میں ترجمہ مع تفسیر بھی شائع ہوا۔جو انگریزی دانوں کے لئے ہدایت کا باعث بن رہا ہے۔خطبات و تقاریر جماعت کی تربیت کے لیئے دوسرا ذریعہ حضور نے خطبات اور تقاریر کا اختیار فرمایا۔قریباً ہر دینی مسئلہ پر اور تربیت کے ہر پہلو پر حضور نے تقاریر فرمائیں اور خطبات دیئے۔یہ تقاریر بہت ہی پر اثر اور جماعت کی علمی ترقی اور تربیت کے لئے بہت ہی مفید ثابت ہوئیں۔نظارتوں کا قیام حضور نے ۱۹۱۹ء میں صدر انجمن احمد یہ میں نظارتوں کا نظام قائم فرمایا اور پھر تمام جماعتوں میں باقاعدہ عہد یدار منتخب کرنے اور پھر ان کے کام کی نگرانی کرنے کا انتظام فرمایا جس کی وجہ سے جماعت ہر لحاظ سے منظم ہوکر کام کرنے لگی۔جماعتی تربیت کا تعلیمی و تنظیمی نظام زنه جماعت کی تربیت کے لئے حضور نے ۱۹۲۲ء میں احمدی عورتوں کی تنظیم لجنہ اماء اللہ قائم فرمائی پھر ۱۹۲۶ء میں ان کے لئے ایک علیحدہ رسالہ ” مصباح“ کے نام سے جاری فرمایا۔۱۹۲۸ء میں نصرت گرلز ہائی سکول قائم کیا اور ۱۹۵۱ء میں بمقام ربوہ جامعہ نصرت قائم کیا جس میں احمدی بچیاں اعلی تعلیم حاصل کر سکتی ہیں ان اداروں میں دینی تعلیم کا بھی انتظام فرمایا ۱۹۳۸ء میں حضور نے احمدی نوجوانوں کی تنظیم خدام