نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 213
۱۹۲ بیان فرموده تمام آیات و علامات پوری ہو چکی ہیں۔لہذا یہی آخری زمانہ ہے اور خلافت احمد یہ ہی قیامت سے ماقبل قائم ہونے والی خلافت علی منہاج النبوت ہے۔پس خلافت احمد یہ بھی خلافت راشدہ ہی ہے۔خلافت کو قدرت ثانیہ نام دینے کا فلسفہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خلافت کو ” قدرت ثانیہ کے نام سے کیوں موسوم فرمایا؟ اس کی وضاحت میں حضرت مصلح موعودؓ نے ارشاد فرمایا کہ:۔”نبی کی دو زندگیاں ہوتی ہیں ایک شخصی اور ایک قومی اور اللہ تعالیٰ ان دونوں زندگیوں کو الہام سے شروع کرتا ہے۔نبی کی شخصی زندگی تو الہام سے اس طرح شروع ہوتی ہے کہ جب وہ نہیں یا چالیس سال کا ہوتا ہے تو اسے کہا جاتا ہے کہ تو مامور ہے نبی کی قومی زندگی الہام سے اس طرح شروع ہوتی ہے کہ جب وہ وفات پاتا ہے تو کسی بنی بنائی سکیم کے ماتحت اس کے بعد نظام قائم نہیں ہوتا بلکہ یکدم ایک تغیر پیدا ہوتا ہے اور خدا تعالیٰ کا مخفی الہام قوم کے دلوں کو اس نظام کی طرف متوجہ کر دیتا ہے۔۔۔۔اسی وجہ سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کا نام قدرت ثانیہ رکھا ہے۔خلافت را شدہ ص ۶۱ ۶۲ - تقریر حضرت مصلح موعود ۱۹۳۹ء۔انوار العلوم جلد ۵ اشائع کردہ فضل عمر فاؤنڈیشن ربوہ )