نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال

by Other Authors

Page 187 of 482

نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 187

۱۶۶ مختصر سوانح ابوبکر حضرت ابوبکر صدیق کا اصل نام عبدالکعبہ تھا۔جو آپ کے والدین نے پیدائش کے وقت رکھا۔مگر اسلام قبول کرنے کے بعد آنحضرت نے آپ کا نام عبداللہ تجویز فرمایا۔ابوبکر آپ کی کنیت ہے۔صدیق آپ کا لقب ہے۔آپ کے والد کا نام ابوقحافہ اور والدہ کا نام ام الخیر تھا۔حضرت ابوبکر صدیق عرب کے مشہور اور معزز قبیلہ قریش سے تھے۔ان کا سلسلہ نسب پانچویں پشت میں رسول کریم سے جاملتا ہے۔آپ کی ولادت آنحضرت کی ولادت کے دو سال بعد ہوئی۔آپ بچپن سے ہی آنحضرت کے دوست تھے۔اور آپ نے آنحضرت کو بڑا قریب سے دیکھا ہوا تھا۔یہی وجہ ہے کہ آنحضرت نے دعویٰ نبوت فرمایا تو آپ بغیر کسی تردد اور دلیل طلب کرنے کے سب سے پہلے ایمان لے آئے۔آپ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ آپ کے والد اور بیٹے عبدالرحمن اور پوتے محمد بن عبداللہ چار پشتیں آنحضرت کی صحابی تھیں۔آپ جوانی کے زمانے میں بھی نہایت شریف اور خوش اخلاق تھے۔ایک خوشحال گھرانے میں پیدا ہونے کے باعث علوم و فنون سے خوب واقف تھے۔فصاحت و بلاغت میں مشہور ہونے کے علاوہ شاعری میں بھی پوری مہارت رکھتے تھے۔آپ کا شمار عرب کے معزز اور رؤسا تجار میں ہوتا تھا۔آپ کو ایک اعزاز یہ بھی حاصل ہے کہ آنحضرت نے جب مدینہ کی طرف ہجرت کی تو آپ حضور کے ساتھ تھے۔اور یار غار اور ثانی اثنین ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔یہی وجہ ہے کہ آپ کا ذکر قرآن کریم میں بھی آیا ہے۔إِلَّا تَنْصُرُوهُ فَقَدْ نَصَرَهُ