نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال

by Other Authors

Page 163 of 482

نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 163

۱۴۲ پس لغت کی رو سے خلافت کا مطلب امامت ہی ہے جس کی مثالیں ہم اوپر لکھ چکے ہیں۔خلافت بلا فصل کے مسئلہ پر بحث آئندہ الگ موضوع کے تحت ہوگی۔رہا مسئلہ امام غائب کا تو اس سلسلہ میں عرض ہے کہ شیعہ اور بالخصوص امامیہ واثنا عشریہ فرقہ کی اپنی کتب کے مطابق امام غائب کے ظہور کے متعلق بیان فرمودہ تمام علامتیں ظاہر ہو چکی ہیں۔مگر ابھی تک امام غائب غار میں چھپے بیٹھے ہیں۔اب تک ان کا ظاہر نہ ہونا اس عقیدہ کے بطلان کی کھلی کھلی دلیل ہے۔جو خود خوف اور ڈر سے غار میں چھپا بیٹھا ہے اس نے دنیا سے ظلم کس طرح ختم کرنا ہے اور دنیا کو عدل وانصاف سے کیسے بھرنا ہے؟ پس یہ تمام عقائد اور نظریات مضحکہ خیز ہیں۔قرآن واحادیث سے جس خلافت کے قیام کا ذکر ملتا ہے وہ قائم ہو چکی ہے اور اس نے قیامت تک قائم و دائم رہنا ہے۔اب قیامت تک کوئی نہیں جو اس خلافت کی موجودگی میں ظاہر ہوگا۔خواہ ساری دنیا زور لگالے۔گزشتہ صفحات میں ہم متعدد ایسے حوالے پیش کر چکے ہیں جن میں خلافت کے قیام کی ضرورت کا ذکر کیا گیا ہے۔اس سلسلہ میں با قاعدہ طور پر تحریکات چلائی گئی ہیں۔مگر کوئی تحریک کامیاب نہیں ہو سکی۔اس لئے کہ خلیفہ بنانا کسی انسان کا کام نہیں خلیفہ بنانا خدا کا کام ہے۔خدا نے جس کو خلیفہ بنانا تھا بنا دیا۔اب اسی گلشن میں لوگو راحت و آرام ہے وقت ہے جلد آؤ اے آوارگان دشت خار مسئلہ خلافت بلا فصل حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اسلامی تاریخ سے خلافت کے بارہ میں تین قسم کے نظریات ملتے ہیں:۔