نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 114
۹۳ خلیفہ خدا بناتا ہے قرآن کریم ، احادیث رسول اور اقوال صحابہ و بزرگان امت اور خدا تعالیٰ کی فعلی شہادت سے ثابت ہے کہ ” خلیفہ خدا بناتا ہے، پس اس سلسلہ میں سب سے پہلے ہم دیکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا اس بارہ میں کیا فرمان ہے۔اللہ تعالیٰ سورۃ بقرہ میں فرماتا ہے۔ابتدائے آفرینش کے وقت خدا تعالیٰ نے یہ اعلان فرمایا کہ خلیفہ بنانا میرا کام ہے اور جب میں کسی کو خلیفہ بنا تا ہوں تو انسان تو ایک طرف رہے فرشتوں کو بھی حکم ہوتا ہے کہ وہ اس کے لئے سجدہ کریں۔فرمایا:۔إِنِّي جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةَ (بقرہ)۔اے لوگو! سنو اور توجہ سے سنو! کہ میں خدا ہی زمین میں خلیفہ بناتا ہوں۔تاریخ عالم اس بات پر گواہ ہے کہ جن کو خدا نے خلیفہ بنایا ان ہی کی خلافت کو استحکام حاصل ہوا اور انہی کے ذریعہ دین کو تمکنت حاصل ہوئی۔حضرت رسول مقبول کی امت کے لئے اللہ تعالیٰ نے یہ اعلان فرمایا:۔وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهم ص (سورة النور : (۵۶) اللہ تعالیٰ نے تم میں سے ایمان لانے والوں اور نیک اعمال کرنے والوں سے وعدہ کیا ہے وہ ضرور ان کو زمین میں خلیفہ بنادے گا جس طرح ان سے پہلے لوگوں کو خلیفہ بنایا تھا۔اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان نہایت وضاحت سے اس بات کی صراحت کر رہا ہے کہ خلیفہ