نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 109
۸۸ ہے اور میرا یہی پیغام ہے کہ آپ خلافت سے وابستہ ہو جائیں۔اس حبل اللہ کو مضبوطی سے تھامے رکھیں ، ہماری ساری ترقیات کا دارو مدار خلافت سے وابستگی میں پنہاں ہے۔اللہ تعالیٰ آپ سب کا حامی و ناصر ہو اور آپ کو خلافت احمدیہ سے کامل وفا اور وابستگی کو تو فیق عطا فرمائے“۔(روز نامہ الفضل ۳۰ مئی ۲۰۰۳ء) ۹۔خلفاء کے احکامات کی پیروی خلیفہ وقت کے احکام کی کامل رنگ میں پیروی اور بجا آوری ہمارے فرائض میں شامل ہے جیسا کہ حضرت خلیفتہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں:۔”جب تم بیعت میں شامل ہو گئے اور حضرت مسیح موعود کی جماعت کے نظام میں شامل ہو گئے ہو تو پھر تم نے اپنا سب کچھ حضرت مسیح موعود کو دے دیا اور اب تمہیں صرف ان کے احکامات کی پیروی کرنی ہے، ان کی تعلیم کی پیروی کرنی ہے اور آپ کے بعد چونکہ نظام خلافت قائم ہے اس لئے خلیفہ وقت کے احکامات کی ، ہدایات کی پیروی کرنا تمہارا کام ہے۔“ (روز نامہ الفضل ۲۰ جنوری ۲۰۰۴ء) - ۱۰۔نظام خلافت کی بقا کے لئے دعائیں کرنا نظام خلافت کے قیام کے لئے اور خلیفہ وقت کی اپنے منصوبوں میں کامیابی کے لئے ہماری سب سے اہم فرمہ داری خلافت کے دوام اور بقاء کے لئے دعائیں کرنا ہے۔جیسا کہ حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں:۔دعائیں کرتے ہوئے آپ میری مدد کر یں۔کیونکہ ایک ذات اس عظیم الشان کام کا حق ادا نہیں کر سکتی جو اللہ تعالیٰ نے ہمارے سپر دفرمایا ہے دعائیں کریں اور