نصاب وقف نو

by Other Authors

Page 94 of 111

نصاب وقف نو — Page 94

94 ہمسایہ کے حقوق۔اسلام نے ہمیں تاکید فرمائی ہے کہ ہمسایہ کے لئے دکھ اور تکلیف کا موجب نہ ہےکہ کا بنیں۔ہمسایہ کے ساتھ حسن سلوک کیا جائے۔28 - ہمسایہ کے جان ، مال ، عزت اور آبرو کی حفاظت کی جائے۔۔اگر گھر میں کوئی عمدہ چیز پکے تو ہمسایہ کو بھی بھجوانی چاہئے۔_ ہمسایہ کو تحفے تحائف بھیجوانے چاہئیں اس سے آپس میں محبت بڑھتی ہے۔حضرت رسول کریم اللہ نے فرمایا کہ وہ شخص جنت میں داخل نہیں ہوگا جس کا پڑوسی اس کے شر سے اور اس کی اذیت سے اپنے آپ کو محفوظ نہیں سمجھتا۔اللہ تعالی کا محبوب بندہ بننے کا ایک ذریعہ یہ ہے کہ پڑوسی سے حسن سلوک کیا جائے۔پڑوسی کا ہمیشہ خیال رکھنا چاہئے۔ہر وقت اس کی مدد کرنی چاہئے۔اگر اسے قرض کی ضرورت ہو تو اسے قرض دیا جائے۔28 اگر وہ ضرورت مند ہو تو اس کی ضرورت پوری کی جائے۔اگر ہمسایہ بیمار ہو تو اس کی تیمارداری کی جائے۔۔H ہمسایہ کی خوشی کی تقریب میں شامل ہو کر مبارک باد دی جائے۔28 اگر ہمسایہ وفات پا جائے تو اس کے جنازہ کے ساتھ جانا چاہئے۔