نصاب وقف نو

by Other Authors

Page 77 of 111

نصاب وقف نو — Page 77

77 H -H گھر کے آداب گھر ایسا ہو کہ گھر کے تمام افراد وہاں جا کر سکون پائیں۔والدین اور دیگر افراد خانہ کے ساتھ ہمیشہ نیک سلوک کریں۔آپس کا تعلق بہت پیار محبت کا ہو۔-28 گھر کے افراد آپس میں گفتگو کے وقت تو تکار سے پر ہیز کریں، حفظ مراتب کا خیال رکھیں ، ایک دوسرے پر بدظنی سے بچیں، چھوٹے بڑوں کی اطاعت کریں اور بڑے چھوٹوں سے شفقت کا سلوک کریں۔نیز تمام افراد خانہ دوستوں اور دیگر ملنے جلنے والوں کے ساتھ بھی اچھا برتاؤ کریں۔-28 گھر میں اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ جَزَاكُمُ اللَّهُ مَاشَاءَ اللَّهُ بِسمِ اللهِ الْحَمُدُ۔اللهِ ، إِنْشَاء الله، صَلّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم - وغیرہ الفاظ رائج کریں۔گھر میں جلد سونے اور جلد جاگنے کی عادت کو رواج دیں۔اپنے گھر اور آس پاس کے ماحول کو صاف ستھرارکھیں۔گھر میں صبح کے وقت تلاوت قرآن کو رواج دیں۔_H مسجد میں باجماعت نماز کے علاوہ گھروں میں بھی سنتیں اور نوافل پڑھنے چاہئیں۔مسجد نہ جا سکنے والے افراد اور خواتین گھر میں وقت پر نماز ادا کرنے کا اہتمام کریں جو افراد خانہ مسجد میں جا کر نماز باجماعت ادا کر سکتے ہوں گھر کے ذمہ دار افراد اور خواتین انہیں توجہ دلاتے رہیں۔رات بستر پر جانے سے پہلے وضو کر نا سنتِ رسول ہے۔2 رات سونے سے پہلے بستر کو جھاڑ لیں۔عشاء سے پہلے سونا نہیں چاہیے اور